عدم اعتماد سے فرق نہیں پڑتا،تحریک کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے: فواد چوہدری

fawadddd-ch-imran-khan.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں عدم اعتماد آ بھی جائے تو ہمیں فرق نہیں پڑتا ، ہم اس تحریک کو اٹھاکر باہر پھینک دیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے، یہ تو جوتے اٹھا کر الیکشن سے بھاگ گئےہیں،

ہم جانتے ہیں یہ الیکشن تک نہیں جائیں گے تاہم ہم انہیں گھسیٹ کر انتخابات تک لے کر جائیں گے، ہمارے استعفوں سے64 فیصد نشستیں خالی ہوجائیں گی، اگر عام انتخابات نہیں ہوتے تو ان 64 فیصد نشستوں پر ضمنی الیکشن کروانے ہوں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اگر ان کے پاس 186 ارکان ہوتے تو آج یہ حکومت میں ہوتے، رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب عوام میں نہیں جاسکتے، یہ عوام میں گئے تو لوگ انہیں انڈے ماریں گے، ہمارا موقف ہے کہ انتخابات کے علاوہ کسی معاملے پر کوئی بات نہیں ہوگی، اب فیصلہ عوام ہی کریں گے اور عوام یہ جانتے ہیں کہ مسائل کا حل صرف عمران خان کے پاس ہے۔

پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس بار انہیں سمجھ بھی نہیں آئے گی کہ سندھ میں کیا ہوا ہے، پیپلزپارٹی کے اپنے لوگ آزادحیثیت میں لڑنے کو ترجیح دیں گے ،

آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی اپنی حکومت نہیں بناسکے گی کیونکہ سندھ کے لوگوں کو ان کےشہروں سے بھی نفرت ہوچکی ہے، سندھ حکومت کا پیسہ لوٹ کر ارکان اسمبلی خرید و فروخت پر استعمال ہوتا ہے۔
 
Last edited: