مہنگی پراپرٹیز کی جنگ:بانی متحدہ اور پارٹی رہنمالندن عدالت میں آمنے سامنے

mehangia.jpg

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی لندن میں مہنگی پراپرٹیز کے معاملے پر بانی ایم کیو ایم اور پارٹی رہنما لندن کی عدالت میں آمنے سامنے آگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ سمیت 7 پراپرٹیز ہیں جن کی مالیت تقریبا12 ملین پاؤنڈز سے بھی زائد ہے ، ان پراپرٹیز کیلئے ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت، امین الحق اور طارق میر متحد ہوکر بانی ایم کیو ایم کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں ، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے بانی ایم کیو ایم کے سابق ساتھی فاروق ستار اور وسیم اختر بھی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں اپنے سابق قائد کے خلاف گواہی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ شمالی لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں واقع جائیدادوں کےحصول کیلئے ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے لندن کی عدالت سے رجوع کیا تھا، انہوں نے موقف اپنایا کہ ان پراپرٹیز کی آمدن پر نادار اور غریب افراد کا حق ہے، ایم کیو ایم لندن نے اس آمدن کو غرباء کی امداد پر خرچ نا کرکے خلاف ورزی کی ہے لہذا ایم کیو ایم لندن کو اس غلط استعمال سے روکا جائے۔

دوسری جانب بانی ایم کیو ایم کے قریبی ذرائع نے موقف اپنایا ہے کہ جس وقت یہ پراپرٹیز خریدی گئی تھیں اس وقت ایم کیو ایم کا وجود ہی نہیں تھا، نا ہی ایم کیو ایم پاکستان نے بطور جماعت لندن کی ان 7پراپرٹیز کو کبھی اپنے اثاثوں کے طور پر الیکشن کمیشن میں ظاہر کیا ہے۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
aneeskhan
شرابی سانڈھ تو دہشت گرد کے ساتھ کرپٹ اور حرام خور بھی نکلا۔ اگر آپ کے حلال کے پیسے بھی ڈوب گئے ہیں تو فورا اس کیس میں مدعی بن جائیں