آرمی چیف کو ملنے والی "ملاکا اسٹک" کس چیز کی علامت ہے؟

10malaccastick.jpg

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر نو منتخب آرمی چیف کو آرمی کی کمان سونپیں گے، اس کیلئے وہ آرمی کمان کی علامت "ملاکا اسٹک" جنرل عاصم منیر کے سپرد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی میں کمان کی تبدیلی کا یہ عمل پروقار عسکری تقریب جی ایچ کیو میں منعقد کی جائے گی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے اور اپنی رہائش گاہ چلے جائیں گے۔

آرمی کی کمان کی علامت ملاکات اسٹک ایک آرمی چیف اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے پر نئے آنے والے آرمی چیف کو سونپ دیتے ہیں ، یہ چھڑی درآصل انگریزوں کے دور سے فوج کے پاس بطور آرمی کمان کی ایک روایت کے چلی آرہی ہے۔

ملاکا اسٹک 1 اسٹار فوجی افسر یعنی بریگیڈیئر رینک کے عہدے کے فوجی کو سونپی جاتی ہے، نئے بریگیڈیئر بننے والے فوجی افسر کو یہ اسٹک اپنے پرانے افسر کی جانب سے ملتی ہے، پراناافسر اپنی چھڑی نئے آنے والے افسر کو سونپ کر خود ترقی کی سیڑھی چڑھتا ہوا اگلے عہدے پرچلا جاتا ہے اور اس عہدے پر موجود افسر سے چھڑی وصول کرلیتا ہے، یہ سلسلہ اسی طرح فور اسٹار جنرل اور پھر آرمی چیف تک جاتا ہے۔

درحقیقت اہمیت اس چھڑی کی نہیں بلکہ عہدے اور اس سے منسلک ذمہ داریوں کی ہے، یہ اسٹک سنگاپور کے ایک جزیرے ملاکا کی ایک خاص لکڑی سے بنائی جاتی ہے، یہ لکڑی انڈونیشیامیں سماٹرا کے ساحل پائے جانے والے رتن پام کی قسم کے ایک پودے سے حاصل کی جاتی ہے، اس درخت کے تنے لمبے ، پتلے اور سیدھے ہوتے ہیں ، اسی لیے یہ لکڑی واکنگ ملاکا اسٹکس بنانے کیلئے سب سے موزوں سمجھی جانے والی لکڑی ہے۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
یہ وہ ڈانگ ہے جو ہر کن ٹُٹے کو پیچھے سے ملتی ہے اور وہ اسے اگلے کو دے دیتا ہے
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اگر تو پیچھے سے ملے تو باجوے کو ملنے کی علامت ہے اور باجوے کی اوقات دکھانے کی علامت ہے ہاتھ میں ملے تو چینج آف کمانڈ کی علامت ہے