فرح خان کا عمر فاروق ظہور، جیو نیوز اور شاہزیب خانزادہ کو لیگل نوٹس

1farahkhanotice.jpg

فرح خان نے توشہ خانہ سے متعلق الزامات پر عمر فاروق ظہور، جیو نیوز اور اس کے اینکر شاہزیب خانزادہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرح خان نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کے الزامات پر عمر فاروق ظہور ، نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

https://twitter.com/x/status/1597471484036857856
ہتک عزت کا نوٹس عمران خان اور فرحت شہزادی سے متعلق غلط اور من گھڑت خبر نشر کرنے پر بھیجا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ عمر فاروق سے کبھی ملاقات ہوئی نہ گھڑی بیچنے میں فرح خان (فرحت شہزادی) کا کوئی کردار ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ احمد نورانی نے بھی اپنی اسٹوری میں خود وضاحت کی ہے کہ ہے کہ 2019 میں فرحت شہزادی نے دبئی کا سفر نہیں کیا۔

نوٹس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ الزامات کا مقصد ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ 7 روز میں معافی مانگیں یا وضاحت دیں۔ معافی نہ مانگنے پر 7 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرح خان نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کے الزامات پر عمر فاروق ظہور ،
محترم فرح خان محترم بشری بی بی کی قریبی ساتھی بعد میں ہیں ، نون لیگ کے ممبر اسمبلی کی بیوی اور اسکے کاروبار کا حصہ پہلے ہیں ۔ اسکا خاوند اور خاندان دہائیوں سے نون لیگ کا حصہ ہے اور اسکا کاروبار اور مبینہ ہاوسنگ سوسائٹی کی کمائی اور جائیداد بھی پی ٹی آئی حکومت سے پہلے کی ہے، اس کی دسیوں بار وضاحت ہو چکی ہے ، خدارا بے غیرت اور ناکارہ میڈیا اب تو نون لیگ اور آئی ایس آئی کے جھوٹے بیانیے سے نکل آئے، آپریشن رجیم چینج کو عملی طور پاکستانی عوام نے دھبڑ دھوس کر دیا ہے مگر میڈیا اپنا دو نمبر منجن بیچنےسے باز نہیں آ رہا، رہے پٹواری تو جھوٹ اور حرام پرستی انکی فطرت ہے، وہ لگے رہیں۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
محترم فرح خان محترم بشری بی بی کی قریبی ساتھی بعد میں ہیں ، نون لیگ کے ممبر اسمبلی کی بیوی اور اسکے کاروبار کا حصہ پہلے ہیں ۔ اسکا خاوند اور خاندان دہائیوں سے نون لیگ کا حصہ ہے اور اسکا کاروبار اور مبینہ ہاوسنگ سوسائٹی کی کمائی اور جائیداد بھی پی ٹی آئی حکومت سے پہلے کی ہے، اس کی دسیوں بار وضاحت ہو چکی ہے ، خدارا بے غیرت اور ناکارہ میڈیا اب تو نون لیگ اور آئی ایس آئی کے جھوٹے بیانیے سے نکل آئے، آپریشن رجیم چینج کو عملی طور پاکستانی عوام نے دھبڑ دھوس کر دیا ہے مگر میڈیا اپنا دو نمبر منجن بیچنےسے باز نہیں آ رہا، رہے پٹواری تو جھوٹ اور حرام پرستی انکی فطرت ہے، وہ لگے رہیں
it's good as these filthy media and those batting on behalf of noon leak need to be outed