ارشد شریف کیس کی تحقیقات کا معاملہ، ایف آئی اے کا دبئی پولیس کو خط

3arshadshahrdubaipolice.jpg

پاکستان کے سینئر اینکر پرسن اور معروف صحافی ارشد شریف کیس کی تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کی جانب سے دبئی پولیس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کو جاری کئے گئے ویزا اور ٹریول دستاویزات سمیت دبئی میں رہائش کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ رہائش گاہ کے ارد گرد کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اور دبئ میں رہائش پزیر ہو تے ہوئے ارشد شریف کہاں کہاں گئے اور کس کس سے ملے اس کی تمام تفصیلات درکار ہیں۔

ایف آئی اے نے سوال اٹھایا کہ ارشد شریف کا ویزا کینسل کیا گیا؟ اگر ہاں تو کن وجوہات کی بنا پر کینسل کیا گیا ، اس کی تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں اسکے علاوہ ان کے نمبر کی سی ڈی آر فراہم کی جائیں۔

https://twitter.com/x/status/1597551261909651456
ایف آئی اے کی جانب سے ارشد شریف سے متعلق 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر سے دبئی آنے والے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کا ڈیٹا سمیت سلمان اقبال اور طارق وصی کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے سوال کیا ہے کہ بتایا جائے کہ یو اے ای حکومت کے کسی عہدے دار نے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا کہا؟

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سلسلے میں تحقیقاتی ٹیم نے کینیا کا بھی دورہ کیا تھا اور بنیادی رپورٹ بھی وارت داخلہ کو پیش کی گئی تھی۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
رانا ثنا کی ایف آئی اے قاتلوں کی ایما پر واردات ڈال رہی ہے
انشا اللہ ابھی نہیں مگر وہ وقت بھی آئے گا کہ خان پر قاتلانہ حملہ کروانے والے اور ارشد شہید کے قاتل عوام کر سامنے ننگے ہوں گے ، رانا ثنا اور شہباز پاکستان سے تو بھاگ لیں گے مگر اپنے جرائم سے نہیں