عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان کب کریں گے؟

7imrankhanalyhaftyelaan.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان آئندہ ہفتے میں متوقع ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سابق وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اس موقع پر ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

اس حوالے سے مشاورت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صوبائی اسمبلیوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، جمعہ کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی پارلیمانی پارٹی کو طلب کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہفتے کو ہوگا، ان اجلاسوں میں عمران خان اراکین اسمبلی کو اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اپنے فیصلے سے آگا ہ کرتے ہوئے انہیں اعتماد میں لیں گے اور اپنی حکمت عملی کے حوالے سے اپنے ساتھیوں کو آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کےا ختتامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم اس کرپٹ نظام کا حصہ نہیں رہیں گے۔
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے عمران خان کے بہت سے فیصلے اور باتیں بلکل سمجھ نہی آتیں۔ اگر دونوں صوبائی اسمبلیاں توڑنی ہی تھیں تو جب اعلان کیا اسی وقت توڑتے۔ پہلے اعلان کرکے بعد میں میٹنگنگز بلا کر مشاورت کرنے کی تُک کم از کم مجھے سمجھ نہی آئی۔ آخر اپوزیشن کو پنجاب میں تحریک لانے یا گورنر راج لگانے یا پرویز الہی کو ووٹ آف کانفیڈنس لینے کے لئے کہنے کا موقع کیوں دیا جا رہا ہے۔ یہ تو سمجھ سکتا ہوں کہ عمران یہ سوچ رہا ہو کہ شاید نوبت وہاں تک نہ ہی پہنچے اور گورنمنٹ دباؤ میں آکر الیکشن کی تاریخ دینے اور اس پر بات چیت کے لئے آمادہ ہو جائے لیکن اس میں بہت بڑا رسک بھی لیا گیا کہ وہ اسے ناکام ہی بنا دیں۔ تحریک عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن شاید ووٹ اکٹھے نہ کر سکے لیکن اگر گورنر سی ایم کو ووٹ آف کانفیڈنس لینے کا کہہ دے تو کیا پرویز الہی سارے ووٹ سنبھال لے گا؟ دو چار بھی غائب ہو گئے تو مصیبت پڑ جائے گی۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
پہلے اعلان کرکے بعد میں میٹنگنگز بلا کر مشاورت کرنے کی تُک کم از کم مجھے سمجھ نہی آئی
پریشر بڑھا رہا ہے امپورٹڈ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
آخر اپوزیشن کو پنجاب میں تحریک لانے یا گورنر راج لگانے یا پرویز الہی کو ووٹ آف کانفیڈنس لینے کے لئے کہنے کا موقع کیوں دیا جا رہا ہے۔
پنجاب میں اسمبلی اجلاس جاری ہے۔ اس دوران آئین کی رو سے تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہو سکتی
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
پنجاب میں اسمبلی اجلاس جاری ہے۔ اس دوران آئین کی رو سے تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہو سکتی
یہ آئین میں کہیں نہی لکھا ہوا۔ لکھا ہے تو بتائیں کس آرٹیکل ایسا کہتا ہے۔
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
پنجاب میں اسمبلی اجلاس جاری ہے۔ اس دوران آئین کی رو سے تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہو سکتی
اور ایسا کچھ کہیں مطلب نکلتا بھی ہو تو ایسا رسک کیوں لیا جائے کہ مسئلہ عدالت میں جائے اور وہاں دو ماہ کے لئے پارک کر دیا جائے اور اپوزیشن کو سٹے مل جائے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
یہ آئین میں کہیں نہی لکھا ہوا۔ لکھا ہے تو بتائیں کس آرٹیکل ایسا کہتا ہے۔
آپ ماہرین آئین اور قانون دانوں سے پوچھ لیں۔ اسمبلی کے جاری اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہو سکتی
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اور ایسا کچھ کہیں مطلب نکلتا بھی ہو تو ایسا رسک کیوں لیا جائے کہ مسئلہ عدالت میں جائے اور وہاں دو ماہ کے لئے پارک کر دیا جائے اور اپوزیشن کو سٹے مل جائے۔
عدالت میں کیوں جائے گا؟ وزیر اعلی جب چاہے صوبائی اسمبلی تحلیل کر سکتا ہے جیسے وزیر اعظم جب چاہے قومی اسمبلی تحلیل کر سکتا ہے۔ آئین پاکستان میں یہ سب اختیار دیا گیا ہے
 
Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے عمران خان کے بہت سے فیصلے اور باتیں بلکل سمجھ نہی آتیں۔ اگر دونوں صوبائی اسمبلیاں توڑنی ہی تھیں تو جب اعلان کیا اسی وقت توڑتے۔ پہلے اعلان کرکے بعد میں میٹنگنگز بلا کر مشاورت کرنے کی تُک کم از کم مجھے سمجھ نہی آئی۔ آخر اپوزیشن کو پنجاب میں تحریک لانے یا گورنر راج لگانے یا پرویز الہی کو ووٹ آف کانفیڈنس لینے کے لئے کہنے کا موقع کیوں دیا جا رہا ہے۔ یہ تو سمجھ سکتا ہوں کہ عمران یہ سوچ رہا ہو کہ شاید نوبت وہاں تک نہ ہی پہنچے اور گورنمنٹ دباؤ میں آکر الیکشن کی تاریخ دینے اور اس پر بات چیت کے لئے آمادہ ہو جائے لیکن اس میں بہت بڑا رسک بھی لیا گیا کہ وہ اسے ناکام ہی بنا دیں۔ تحریک عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن شاید ووٹ اکٹھے نہ کر سکے لیکن اگر گورنر سی ایم کو ووٹ آف کانفیڈنس لینے کا کہہ دے تو کیا پرویز الہی سارے ووٹ سنبھال لے گا؟ دو چار بھی غائب ہو گئے تو مصیبت پڑ جائے گی۔

میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔۔ لیکن آپ ایک بات بھول رہے ہیں

عمران ایک چومُکھی جنگ لڑ رہا ہے۔۔ اگر وہ پہلے اپنے رفقاء سے مشاورت کرلیتا تب بھی چوروں کو پتا لگ جانا تھا اور بات پھر وہیں آجاتی کہ وہ بندوبست پہلے سے کر لیتے۔۔

مجھے تو یہ ایک پریشر بڑھانے کی ترکیب لگ رہی ہے اور عمران اِس سے زیادہ کچھ کر بھی نہیں سکتا۔۔ جب سارے چور عدالتی طوائفیں کوتوال میڈیا کے حرامی ملے ہوئے ہوں

مجھے تو حیرت اِس بات پر ہے کہ عمران ابھی تک اِن کا مقابلہ کر رہا ہے۔۔

آپ دیکھ لیجئے گا جیسے ہی اسمبلی ٹوٹنے کا اعلان ہوا فوراً معاملہ لوہار کورٹ میں جائے گا۔۔ وہاں سے ہاف بینچ فل بینچ
جج چھٹی پر وکیل چھٹی پر۔۔ سپریم کورٹ وغیرہ وغیرہ

یہاں قانون اور آیئن صرف عمران خان کے لئے ہے ورنہ نواز حرامی کو دیکھ لیں قانون کی بتی بنائی ہوئی ہے اور مجال ہے کوئی کچھ کر سکے۔۔

عمران کی گھڑی چوری کی۔۔ میاں سانپ کی بی ایم ڈبلیو جائز۔
عمران کی پارٹی فنڈنگ کا حساب
باقی پارٹیاں مستثنیٰ
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
آپ ماہرین آئین اور قانون دانوں سے پوچھ لیں۔ اسمبلی کے جاری اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہو سکتی
اس پر آئینی ماہرین بٹے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اپوزیشن کے قانون دان ٹی وی پر پوچھ رہے ہیں کہ کوئی آئین میں لکھا دکھا دے کہ رننگ سیشن کے درمیان نو کانفیڈینس موو ٹیبل نہی کی جا سکتی۔ وہ تو کہتے ہیں کہ وجہ موجود ہو تو گورنر رول بھی لگ سکتا ہے اور گورنر سی ایم کو ففٹ آف کانفیڈینس لینے کا بھی کہہ سکتا ہے۔
اب اگر آپ کی بات صحیح بھی ہو تب بھی ن لیگ اپنے طرفدار وکیلوں کی بات سنتے ہوئے اگر کل گورنر سے یہ آرڈر جاری کرا دے کی پرویزالہی ووٹ آف کانفیڈینس لے۔ تو پرویز الہی یہ کہہ کر انکار کر دے گا کہ اسمبلی سیشن میں ہے آپ یہ نہی کر سکتے۔ ایسے میں کیس لاہور ہائی کورٹ جا سکتا ہے۔ اور لاہور ہائی کورٹ کو تو آپ خوب سمجھتے ہیں۔