انگریزی میں سوال کرنے والے صحافی کو نسیم شاہ کا دلچسپ جواب

9naseemshahenglish.jpg

انگلینڈ کےساتھ ٹیسٹ سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے ایک صحافی کے انگریزی میں پوچھے سوال پر ایسا دلچسپ جواب دیا کہ تمام صحافیوں نے قہقے لگادیئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے فاسٹ باؤلرز کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے۔

https://twitter.com/x/status/1597594955207544832
اس موقع پر نسیم شاہ سے جب مقامی صحافیوں نے سوالات پوچھے تو انہوں نے بہت پرسکون انداز میں تمام سوالوں کے جوابات دیئے، تاہم اسی دوران ایک غیر ملکی صحافی نے نسیم شاہ سے سوال کیا جس پر ہمیشہ خوشگوار موڈ میں رہنے والے نسیم شاہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔


اسی صحافی نے پہلے سوال کا جواب ملتے ہی دوسرا سوال داغ دیا جس پر نسیم شاہ نے دلچسپ جملہ کہا جسے سن کر پورے ہال میں قہقے گونج اٹھے، نسیم شاہ نے کہا کہ" برادر میرے پاس صرف 30 فیصد انگریزی ہے اور وہ بھی اب ختم ہوچکی ہے"۔

اس جواب پر تمام صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی تاہم غیر ملکی صحافی نے اپنے سوال کو دوبارہ دہرایا جس پر نسیم شاہ نے پراعتماد طریقے سے جواب دیا۔
غیر ملکی صحافی نے نسیم شاہ سے 40 سالہ برطانوی فاسٹ باؤلرجیمز اینڈرسن سے متعلق سوال کیا تھا جس پر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک لیجنڈ ہیں، ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ، بطور فاسٹ باؤلر میں جانتا ہوں کہ فاسٹ باؤلنگ کتنی مشکل ہوتی ہے۔