الیکشن کمیشن نے متنازع بیان دینے والے ترجمان کو ہٹا دیا

13ecptarjammfaifh.jpg

سکندر سلطان راجہ نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور فوری طور پر احکامات دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے سکندر سلطان راجہ نے ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے سٹیبلشمنٹ ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے پر ضمنی انتخابات کرانے کا متنازع بیان دیا تھا جسے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منطوری کے بغیر جاری کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1597599032209465346
جس پر سکندر سلطان راجہ نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور فوری طور پر احکامات دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1597250060789886977
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کے دوران تمام اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کیا تھا اور ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کے پی کے اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق بھی کر دی گئی ہے جس کا اعلان سابق وفاقی وزیر فواد احمد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا تھا اور کہا تھا کہ بلوچستان اور سندھ سے ہمارے پارٹی ممبران اپنے استعفے جمع کرائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1597601276095008769
دریں اثنا فواد احمد چودھری نے ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کی طرف سے اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق متنازعہ بیان پر سٹیبلشمنٹ ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ: سیاسی بیان جاری کرنا ترجمان الیکشن کمیشن کا کام نہیں تھا، یہ درست سمت میں ایک قدم ہے!
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Hmmm....could be be possible, last statement was made as always on Bijju's order? And now new jailor is here he might have said banday da puttar ban ja?

Before anyone starts labeling me a boot polisher.

Why I say this is since this mirasi of bijjus became commissioner, nothing good has come out of the ECP and then all of a sudden over night? They retract the statement and fire one of their own?

Just thinking out loud, thats all