ہم کتے کو سرکاری موبائل میں پروٹوکول نہیں دیتے،پی پی وزیر

mobiaalah.jpg

وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے ڈرائیوراگر اپنے بچوں کو گاڑی میں اسکول چھوڑتے ہیں تو انہیں نہیں روکا جاسکتا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران دلچسپ سوال وجواب سننے کو ملے، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ارسلان تاج نے وقفہ سوالات میں پوچھا کہ سندھ حکومت کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں ؟ حکومت سندھ محکمہ ایکسائز کو کتنا ٹیکس دیتی ہے،تفصیلات بتائی جائیں۔

اس پر سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے جواب دیا اور کہا کہ سندھ حکومت کے پاس مجموعی طور پر 11 ہزار623 گاڑیاں ہیں جس میں سے محکمہ بلدیات کے پاس 1ہزار151،محکمہ ایس این اینڈ جی کے پاس 1 ہزار 78 اور محکمہ قانون کے پاس 873 گاڑیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے محکمہ تعلیم کے پاس 955 ، سندھ پولیس کے پاس 684، بورڈ اینڈ ریونیو کے پاس 656 جبکہ محکمہ صحت کے پاس 590 سرکاری گاڑیاں ہیں۔

وزیر ایکسائز سندھ کے مطابق محکمہ آبپاشی کو سندھ حکومت کی جانب سے498 گاڑیاں ملی ہوئی ہیں، کچھ سرکاری گاڑیاں ایسی بھی ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہیں، جبکہ کچھ گاڑیوں کا ٹیکس جمع نہیں کروایا گیا،حکومت سندھ نے ان تمام گاڑیوں پر مجموعی طور پر 18 کروڑ 66لاکھ61ہزار946 روپے کا ٹیکس دیا ہے۔

وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ نے جواب دیتے ہوئے ایک دلچسپ جملہ کہا اور کہ ہم کتے کو سرکاری موبائل میں پروٹوکول نہیں دیتے، سرکاری گاڑیوں میں ڈرائیور اگر اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جاتا ہے تو اس کو روک نہیں سکتے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

بلاول کس کٹیگری میں آتا ہے ؟؟؟

آسکنگ جسٹ فار مائی انفارمیشن
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ نے جواب دیتے ہوئے ایک دلچسپ جملہ کہا ، سرکاری گاڑیوں میں ڈرائیور اگر اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جاتا ہے تو اس کو روک نہیں سکتے۔

This is what incompetence mean. ?

Sindh need competent people who actually understand how to govern/progress.
 

Khi

MPA (400+ posts)
This Mukesh Kumar has a point. What was that dumb Imran Ismal doing by taking his dog around in government vehicle?

Practice what you preach or people will stop believing you.
 

Khi

MPA (400+ posts)
This is what incompetence mean. ?

Sindh need competent people who actually understand how to govern/progress.
Are PTI stallwarts from Sindh Vawda, Imran Ismail, Arif Alvi and Ali Zaidi in the competent category?
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
This Mukesh Kumar has a point. What was that dumb Imran Ismal doing by taking his dog around in government vehicle?

Practice what you preach or people will stop believing you.

Two wrongs don't make a right.