کلین چٹ؟نیب سعدرفیق اور سلمان رفیق کا پیراگون سے تعلق نہ ڈھونڈ پایا

paragon-city-saad-rafi-salman-rf.jpg


نیب نے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں کوئی ثبوت نہیں ملا جبکہ وعدہ معاف گواہ بھی اپنی شہادت سے منحرف ہوگئے ہیں۔

احتساب عدالت لاہور میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔ جس میں نیب نے بریت کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔

نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین اشتہاری ملزمان کے شامل تفتیش ہونے کے بعد تازہ شہادتیں اور ثبوت سامنے آئے جس کے بعد پیرا گون سوسائٹی کے حوالے سے خواجہ برادران پر لگے الزام خود بخود ختم ہو جاتے ہیں۔

نیب نے جواب میں لکھا کہ تازہ شہادتوں پر ایک تفتیشی رپورٹ تیاری کی جا رہی جو مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد عدالت میں جمع کرا دی جائے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وعدہ معاف گواہ اور اس وقت کے چئیرمین پیراگون قیصر امین بٹ اپنے پہلے بیان سے منحرف ہو گئے ہیں جب کہ اشتہاری ملزمان کے ثبوتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ خواجہ برادران پیراگون سوسائٹی کے پارٹنر نہیں تھے۔ اب نیب عدالت خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر 13 دسمبر کو سماعت کرے گی۔
 

awesomkhan

Politcal Worker (100+ posts)
Bilkul inka Talaauq nahi hai... Awaam ka hai Awam ne corruption ki hai... Awaam Jail me saza bhugat rahi hai pakistan mein...Chor to azad hain...
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
باجوہ اور اس کا ٹبر ارب پتی اتنی آسانی سے نہیں بنا اسی طرح کی این آر او 2 دینے کے لئے محنت مشقت زلالت سب کچھ کرنا پڑا