پنجاب اسمبلی سے متعلق اپوزیشن کی حکمت عملی میں دلچسپ تبدیلی

pervhzizh.jpg


پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی تحلیل پندرہ دسمبر تک مؤخر کردی، جس پر اپوزیشن بھی متحرک ہوگئی، نئی سیاسی حکمت عملی تیار کرلی، پی ٹی آئی کی طرح اپوزیشن جماعتوں نے بھی انتظار کرو اور دیکھوکی پالیسی اپنالی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے اور گورنر کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ عارضی طور پر روک دیا ہے۔

دوسری جانب عمران خان کہتے ہیں موجودہ حکومت سے مذاکرات ہو ہی نہیں سکتے صوبائی اسمبلیاں اسی ماہ توڑ دیں گے، مذاکرات کی بات کا غلط مطلب لیا گیا، الیکشن پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں، الیکشن جب بھی ہوں پی ٹی آئی ہی جیتے گی،

حکمران جماعت کا کہنا ہے کہ عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دیا جائے گا،وزیراعظم نے اجلاس میں کہا صدق دل سے میثاق معیشت کی دعوت دی تھی، میری پیشکش کو سنجیدہ لینے کی بجائے کمزوری سمجھا گیا۔

 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
PDM medias par bharkain marti ha aur peeth peechay hath joor rahi ha ke hamay maaf kar do..IK in ki saheeh le raha ha.IK knowingly delaying to dissolve Panjab,KPK assemblies.
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Small parties of PDM are just njoying the demise of PMLN while enjoying the ministries.
The biggest looser in Shehbaz Sharif in this case, if he has any wellwisher in PMLN he should take some matters in his hands.