پی ٹی آئی کا لاہور سے "انتخابات کراؤ ملک بچاو" مہم شروع کرنے کا فیصلہ

17ptimehngairally.jpg

تحریک انصاف کی طرف سے "انتخابات کراؤ ملک بچاؤ" مہم لاہور سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت لاہور کے اراکین پنجاب اسمبلی، اراکین قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج ہوا جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، فواد چودھری، شفقت محمود، حماد اظہر ودیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کی طرف سے "انتخابات کرائو ملک بچائو" مہم لاہور سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا پہلا مرحلہ 7 دسمبر سے 17 دسمبر تک ہو گا، مہم کے تحت لاہور میں 11 دنوں میں 11 اجتماعات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1599804751662964738
اجلاس کے دوران اسمبلیوں تحلیل کرنے، ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کی طرف سے ایوانوں سے استعفے اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے عمران خان کے اعلان کی تائید کی گئی اور ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کے انعقاد کو ناگزیر قرار دیا ہے جبکہ انتخابات کو روکنے کی ہر کشش کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ماورائے قانون وآئین کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونگے۔

"انتخابات کرائو ملک بچائو" مہم کی پہلی ریلی 7 دسمبر کے روز محمد حماد اظہر کے حلقے سے نکالی جائے گی جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، معاشی تباہی اور مہنگائی جیسے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے قائدین کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال فوری فیصلوں کی متقاضی ہے، رجیم چینج کے بھونڈے تجربے نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا، کرپٹ گروہ کو قوم کا فیصلہ کرنے کا اختیار دے کر عوام کے قیادت کے انتخاب کا حق چھینا گیا۔ طاقت کا سرچشمہ عوام اور آئین بالادست ہے۔

تحریک انصاف اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہے، اتحادی حکومت معقولیت کی راہ اختیار کرے اور قوم کو فوری طور پر شفاف انتخابات کے ذریعے اپنی قیادت چننے کا حق دیا جائے۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
Khan is not a magician... protest and public mobilization are the only way for running a movement/build pressure in a peaceful manner.