ممنوعہ فنڈنگ کیس،ایف آئی اے نے عدالت میں جواب جمع کروادیا

18fiammanoafundingcase.jpg

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے ) نے لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کروادیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نےچار صفحات پر مشتمل جواب جمع کروایا، جواب میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ایک نجی بینک کی برانچ میں اکاؤنٹ کھولا گیا جس کیلئے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا، الیکشن کمیشن نے بھی تصدیق کی کہ یہ اکاؤنٹ پی ٹی آئی پنجاب چلا رہی تھی۔

ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں موقف اپنایا کہ چونکہ بینک اکاؤنٹ عمران خان کے دستخط سےاوپن کیا گیا اس لیے عمران خان کو ایک کال اپ نوٹس جاری کیا گیا مگر پی ٹی آئی اور عمران خان نے اس کال اپ نوٹس کو ماننے سے انکار کردیا، بینکنگ ایکٹ1974 ایف آئی اے کواس معاملے میں انکوائری کا اختیار دیتا ہے۔

عدالت نے اس کیس میں وفاقی حکومت سے بھی جواب طلب کیا تھا ، وفاقی حکومت نے آج عدالت سے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت دینے کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کرتے کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کی طلبی کے نوٹس کو معطل کرنے کے احکامات میں بھی 19 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
اصل تماشا تب لگنا ہے جب ان اکونٹس سے پیسہ نکلتا دیکھا جاۓ گا تب سب کو پتا چلے کا کہ عمران کہن نے کتنی کاونٹیاں کھیلی ہیں اور کتنی کمنٹریاں کی ہیں کہ ٹکسال بند ہی نہیں ہو رہی تھی
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
اصل تماشا تب لگنا ہے جب ان اکونٹس سے پیسہ نکلتا دیکھا جاۓ گا تب سب کو پتا چلے کا کہ عمران کہن نے کتنی کاونٹیاں کھیلی ہیں اور کتنی کمنٹریاں کی ہیں کہ ٹکسال بند ہی نہیں ہو رہی تھی
مطلب ابھی تک کچھ نہیں نکلا ، لگے ری راجہ صاحب

کیا بہتر ہوتا وہی پرانی نونی اسمبلے ممبر کی بیوی بہو گوگی گوگی کی تسبیح پڑھیں کریں ،یا وہ نوننیوں کی چھیڑ بن گئی ہے​
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
مطلب ابھی تک کچھ نہیں نکلا ، لگے ری راجہ صاحب

کیا بہتر ہوتا وہی پرانی نونی اسمبلے ممبر کی بیوی بہو گوگی گوگی کی تسبیح پڑھیں کریں ،یا وہ نوننیوں کی چھیڑ بن گئی ہے​
? آوے گوگی ھی تو وعدہ معاف گواہ بننے گی