اداکارہ صبافیصل کے بیٹے اور بہو سے تعلق توڑنے کے اعلان پر بہو کاجوابی ردعمل

sabafaisaahh.jpg


سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے بہو اور بیٹے سے لا تعلقی کا اعلان کردیا ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی،اداکارہ نے کہا جب کسی خاندان میں نیہا جیسی منفی عورت آجاتی ہے تو گھر ٹوٹتے ہیں، میں پچھلے چار سال سے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں، میں یہ ہی سوچتی رہی کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی لیکن آپ لوگ اس ویڈیو سے اندازہ لگاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا میں نے اپنے گھر کے نجی معاملات کا یوں کبھی تذکرہ نہیں کیا لیکن اب مجبوراً کرنا پڑ رہا ہے، لوگ مجھے نیہا کی سوشل میڈیا پوسٹس پر گالیاں دے رہے ہیں ،میں نے بہت ہی خوبصورت زندگی گزاری ہے۔

اداکارہ نے کہا بس اتنا کہوں گی کہ میرا نیہا سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، بیٹے نے اسی کے ساتھ رہنا ہے اس لیے اس سے بھی میرا، میری بیٹی اور شوہر کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔

صبا فیصل کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے سوشل میڈیا پیجز نے نیہا کی پوسٹس شیئر کیں لیکن میں اور میری بیٹی سعدیہ فیصل اسی لیے خاموش رہے کہ ہم کچھ بھی بولتے ہیں تو بات وائرل ہوجاتی ہے،اگر میں باتوں کی گہرائی میں گئی تو لوگ تھو تھو کریں گے، اسی لیے میں صرف یہ ہی کہہ رہی ہوں'۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے لاتعلقی کی اظہار کیا تو ان کی بہو کا بھی بیان سامنے آگیا.

نیہا سلمان نے اپنے فالورز کو پیغام دیتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ’اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں گے یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے۔ لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے‘۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ’ہمیشہ صحیح راستے پر چلیں، پھر چاہئے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے یا پھر جب آپ خود کو غلط سمجھ رہے ہوں تب بھی مضبوط رہیں اور حرام کے خلاف اپنا موقف واضح رکھیں۔ بلآخر یہ دنیا فانی ہے‘۔