پاکستان میں میرے خلاف سازش کا آغاز ہوا پھر ملک چھوڑا، سلیمان شہباز

salmanahshsaii.jpg

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ 2018 میں ایسے حالات میں ملک چھوڑنا پڑا جب اصل سازش کا پاکستان میں آغاز ہوا۔ میں اب 4 برس بعد پاکستان واپس آ رہا ہوں۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ ایک پولیٹیکل پارٹی کو سلیکٹ کر کے ملک کے اوپر مسلط کیا گیا، ہماری فیملی کے بزرگوں، بچوں اور خواتین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

سلیمان شہباز نے کہا کہ ہمارے اہلخانہ پر جھوٹے کیسز بنائے گئے، میڈیا ٹرائل کرایا گیا، لیکن وقت گزر جاتا ہے، اس عرصے میں پاکستان کے سوشل اور پولیٹیکل فیبرک کو بہت نقصان پہنچا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان نے مزید کہا کہ ملک آگے لے جانا ہے تو سیاستدانوں کو ایک دوسرے پر مقدمات اور سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، ایک دوسرے کا احترام اور عزت سیکھنی چاہیے۔

سلیمان شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاست سیاسی میدان میں کی جائے، خواتین تک جانا، اپنی روایات اور کلچر کو کچلنا کوئی سیاست نہیں۔ میں نے اور میری فیملی نے انتہائی تکلیف دہ وقت گزارا، کس طرح نیب کے چیئرمین کو بلیک میل کیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا گیا کہ شریف فیملی اور ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد ائرپورٹ اترنے پر سلمان شہباز کو گرفتاری نہ کیا جائے۔سلمان شہباز حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے سرنڈر کریں گے۔
 
Zulu67

Senator (1k+ posts)

Lo jee..Another Escaped Criminal received his NRO.The horror show of Shareefs gang of dakoos continues in Pakistan.
 
Amal

Chief Minister (5k+ posts)

سازش لفظ ان غداروں کی زندگی میں بہت اہم ہے ،سازش کر کے حکومت میں آتے ہیں
سازش کرکے ملک کو لوٹتے ہیں
سازش کرکے ملک کا پیسہ باہر بھیجتے ہیں
سازش کرکے ملک سے بھاگ جاتے ہیں
سازش کرکے ملک میں واپس آتے ہیں
سازش کرکے این آر او لیتے ہیں
اور پھر سازش کو الزام دے کر مجرم سے معزز بن جاتے ہیں