آصف علی زرداری نے چوہدری برادران کےدرمیان صلح کروادی،اعزاز سید کا دعویٰ

azazsyed.jpg


سینئر صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کے کزن وزیراعلی چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان صلح کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعزاز سید نے کہا کہ سیاسی مفاہمت کےبادشاہ سمجھے جانے والے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین جناب آصف علی زرداری نے چوہدری برادران کے درمیان جھگڑے کو کامیابی سے ختم کروادیا ہے۔

اعزاز سید نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل پنجاب کے سیٹ اپ کی از سر نو تشکیل سے متعلق افواہیں بھی تیزی سے گردش کررہی ہیں۔

ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر سے متعلق اعزاز سید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی والدہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جس کو چاہیں قتل کی ایف آئی آر میں نامزد کریں، قانون اس حوالے سے بالکل واضح ہے، تاہم ارشد شریف کی والدہ نے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے ایسا کوئی مطالبہ پیش نہیں کیا تھا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد مسلم لیگ ق کی قیادت میں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں سے کسی ایک حمایت کے معاملے پر اختلاف سامنے آگیا تھا، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم جماعتوں کی حمایت کا اعلان کیا تاہم موجودہ وزیراعلی چوہدری پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ ملا لیا، چوہدری شجاعت حسین اس وقت وفاق میں پی ڈی ایم کے اتحادی ہیں اور ان کے بیٹے سالک چوہدری وفاقی وزیر ہیں جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب میں پی ٹی آئی کے اتحادی اور ان کے نامز دد کردہ وزیر اعلی ہیں۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
صلح تو تب ہوتی ہے جب لڑائی ہو ُاور یہ بڈھا خنزیر نطفہ حر ام فراڈیا قبر میں ٹانگیں لٹکا کر یہ خنزیری نسل کا فٹ کانسٹبل اربوں روپے شہباز شریف سے وصولی کر چکا در لعنت شطان بڈھے شجاعت فراڈئے پر لکھ دی لعنت
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Chaudrys don’t take any action without establishment’s approval.Zardari Dakoo’s influence is exaggerated.He is not a magician.He is given undue importance by lifafas.