ملک ٹیکنیکل ڈیفالٹ کرچکا ہے،وزیرخزانہ سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں،شبرزیدی

shahbzhaah.jpg

ملک ٹیکنیکل ڈیفالٹ کرچکا ہے، قوم کو ملکی معاشی صورتحال کے بارے میں اصل حقائق سے آگاہ کرنا ہوگا، فنانشل ایمرجنسی لگانی ہوگی۔شبرزیدی

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام "سوال یہ ہے" میں گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ مخصوص ایل سیز کو کھولنے کا یہی مطلب ہے کہ پاکستان ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے لیکن ریاست ڈیفالٹ نہیں ہوئی۔

ان کاکہناتھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار صرف سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں، افسوس اس بات پر ہے کہ سابق وزیر خزانہ بھی اس سیاسی کھیل میں شامل ہو چکے ہیں، قوم کو ملکی معاشی صورتحال کے بارے میں اصل حقائق سے آگاہ کرنا ہوگا، فنانشل ایمرجنسی لگانی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ڈالر میں ادائیگی کیلئے پیسے موجود نہیں ہیں، ڈیفالٹ کی دو قسمیں ہوتی ہیں، ایک تو یہ کہ ریاست اپنے قرض ادا نہ کر سکے جس میں ریاست اپنے امپورٹرز کو ڈالر فراہم نہ کر سکے جبکہ قانون کے مطابق امپورٹ کیلئے امپورٹرز کو ڈالر دیئے جاتے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان ساڑھے 4 ارب ڈالر کی ایل سیز کو کھولنے کی اجازت نہیں دے رہا جبکہ بینکوں کو خاص طور پر ہدایات کی جا رہی ہے کہ صرف مخصوص ایل سیز کھولی جائیں جس کا مطلب یہی ہے کہ پاکستان ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں جبکہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ مفتاح اسماعیل 32 بلین ڈالر کا بندوبست نہیں کر کے گئے جس کا یہی مطلب ہوا کہ وزیراعظم شہباز شریف یا مفتاح اسماعیل جو قوم کو کہتے رہے کہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا وہ سچ نہیں تھا۔


غیرملکی قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کیلئے پاکستان نے پیسے اکٹھے نہیں کیے اور ہم صرف 1 بلین ڈالر قرض کی ادائیگی کے بعد خوشیاں منا رہے ہیں کہ قرضہ واپس کر دیا ہے۔

شبرزیدی نے کہا کہ معاشی صورتحال بارے قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے جو انتہائی خراب ہو چکی ہے، فنانشل ایمرجنسی ہی واحد راستہ ہے۔ سب سے پہلے ہمیں مخصوص ایل سیز کو کھولنے کا عمل روکنا ہو گا، ملک کیلئے اہم ایل سیز کو کھولنے کی اجازت دینی چاہیے، باقی بند کر دی جائیں جبکہ پٹرول کے اضافی استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے اور بڑی گاڑیوں کے استعمال پر کچھ عرصہ کیلئے پابندی لگانی پڑے گی اور اس دوران تمام بازاروں کو شام 6 بجے کے بعد بند کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Dar apnay sealed arabo rupay ke accounts unsealed karwa kar wapas London chala jaya ga.Apni properties ki power attorney kisi apnay banday ko de dey ga..Abhi Salman Shehbaz bhi apnay cases khatam karwanay aa raha ha.Jab tak compromised judges majood hain SC..IHC..LHC mein.tab tak in Choro ko fikar karnay ki koi zarorat nahi...
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
اس کھوتے نے عمران خان کے وقت بھی ملک ڈیفالٹ کروایا تھا
ھو سکتا ھے چھوٹی سری والے عمرانیوں کو یاد ھو
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars have always ruined economy/Pakistan. They are the reason Pakistan is a third world country.