آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا

azadkaah.jpg

آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا

حاصل ہونیوالے نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے یونین کونسلز، میونسپل کونسلز، وارڈز، تحصیل کونسلز کی 360 نشستیں جیت لیں جبکہ آزادامیدوار دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 309 سیٹیں جیتیں۔
https://twitter.com/x/status/1601056515892580352
مسلم لیگ ن نے 224 جبکہ پیپلزپارٹی نے 138 سیٹیں جیتیں۔مسلم کانفرنس اور ٹی ایل پی 8 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

میرپور کی میونسپل کمیٹی کی 46 میں سے 23 نشستیں پی ٹی آئی نے اپنے نام کیں جبکہ میرپور کی ضلع کونسل کی کُل 27 میں سے 21 نشستوں پر پی ٹی آئی کو کامیابی حاصل ہوئیں، یہاں دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایک ایک سیٹ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔


میونسپل کمیٹی ڈڈیال کی پانچ نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایک پر پی ٹی آئی کو فتح حاصل ہوئی جبکہ ضلع کونسل کی 8 نشستیں پی ٹی آئی نے جیتیں۔

ضلع بھمبر کی یوسی میں تحریک انصاف نے 31 میں سے 13 سیٹیں جیتیں جبکہ مسلم لیگ نے 9 سیٹیں جیتیں۔ آزادامیدواروں نے 7جبکہ پیپلزپارٹی 2 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

ضلع کوٹلی کی58 میں سے 50 نشستوں کےنتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 22 جبکہ مسلم لیگ ن اور پی پی نے بالترتیب 13 اور 12سیٹیں جیتیں، آزادامیدوار 3 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہے۔

کھڑی شریف میں تحریک انصاف نے 10 میں سے 8 نشستیں جیتیں