پاکستان میں سارے مسئلے حل ہوگئے،صرف گھڑی کا ہی ایک مسئلہ باقی ہے:عارف حمید

imran-khan-arif-hameed-bhati-watch-msl.jpg


سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہےکہ اس ملک کے تمام مسئلے حل ہوگئے ہیں اگر کوئی مسئلہ باقی ہے تو وہ توشہ خانہ کی گھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس وقت سب بڑی خبر وہ یہ ہے کہ عمران خان کی گھڑی بک گئی، اس خبر کےبعد ملک کی معاشی بدحالی دور ہوجائے ، توشہ خانہ کی یہ گھڑی جو عمران خان کو تحفے میں ملی تھی اور ان کی اپنی ملکیت تھی جس کو توشہ خانہ سے لینے کیلئے عمران خان نےادائیگی کی تھی۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ خبر کم و بیش 100 مرتبہ آئی ہوگی مگر اس خبر کے اندر چھپی خبر کو کوئی نہیں دیکھ رہا کہ وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی یہ آڈیو لیک کر کون رہا ہے، مجھے لگتا ہے کہ توشہ خانہ سے صرف عمران خان نے تحفہ لیا ہے، اس کے علاوہ ذولفقار علی بھٹو سے لے کر نواز شریف تک کسی بھی وزیراعظم نے بھی توشہ خان سے کوئی تحفہ نہیں لیا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آپ کے ملک میں بس ایک توشہ خانہ کی گھڑی کا مسئلہ ہے، باقی معاشی و اقتصادی تمام مسائل حل ہوگئے ہیں، اگر اس حکومت میں واقعی اخلاقی جرآت ہے تو گزشتہ 20سالوں میں تمام وزرااعظم کی جانب سے تو شہ خانہ سے تحائف لینے کی تفصیلات جاری کرے ۔