سنگین معاشی صورتحال:وفاقی کابینہ کی تشہیری مہم کیلئے خطیر رقم کی منظوری

govt-ads-pakistan-ppr.jpg


وفاقی کابینہ نے تشہیری مہم کے لیے خطیر رقم کی منظوری دے دی ، میڈیا مہم کے لئے 2 ارب روپے منظور کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی معیشت ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ڈوب رہی ہے مگر حکومت کی شاہ خرچیاں زور وشور سے جاری ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت اطلاعات کی میڈیا مہم کے لئے 2ارب کی منظوری دے دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت اطلاعات کے لیے دو ارب روپے گرانٹ کی تجویز دی تھی۔ کابینہ اجلاس میں وفاقی وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے تناظر میں پی ڈی این اے کی رپورٹ پیش کی گئی۔

کابینہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کی بھی منظوری دی، اجلاس کو بتایا گیا کہ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ سندھ کو پہنچا اور سیلاب سے پورے ملک میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 نومبر اور 2 دسمبر کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ کابینہ نے کیبنٹ کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز کے یکم دسمبر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔
 

Eagle-on-the-green

Minister (2k+ posts)
دن دور نہیں کہ عوام کا ھاتھ ھو گا اور اشرافی اور لٹیروں کی گردن اور تارا مسیح بھی ھو گا۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
وہ عدالت سے بھی اپنا مسقبل محفوظ بنانے کو کہہ رہے تھے نو کانفیڈنس کی رات۔اللہ کے واسطے سائفر نہ کھولنا ہم غدار مشہور ہو جائیں گے اب بھی سوچتے ہیں ان کے خونی بوتھے دیکھ کر لوگ دھوکہ کھا جائیں گے