54 بچوں کے باپ 75 سالہ عبدالمجید مینگل کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

15majeedmangel.jpg

2017ء میں ملک بھر میں ہونے والی مردم شماری کے دوران عبدالمجید مینگل کا نام میڈیا پر سامنے آیا تھا اور ان کے انٹرویوز بھی نشر ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق میں بلوچستان کے علاقے نوشکی سے تعلق رکھنے والے 54 بچوں کے والد عبدالمجید مینگل کا حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہو گیا ہے جس پر ان کے بچے اور بیگمات غم سے نڈھال ہیں، چھوٹے بچے اپنے والد کو یاد کرکے روتے رہے۔

عبدالمجید مینگل کو کلی مینگل قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ میں عزیز واقارب کے علاوہ بڑی تعداد اہل علاقہ نے شرکت کی۔2017ء میں ملک بھر میں ہونے والی مردم شماری کے دوران عبدالمجید مینگل کا نام میڈیا پر سامنے آیا تھا اور ان کے انٹرویوز بھی نشر ہوئے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1600768420366102528
عبدالمجید مینگل کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔ ان کی پہلی شادی 18 سال کی عمر ہوئی تھی، انہوں نے اپنی زندگی میں 6 شادیاں کی تھیں جن میں سے 4 بیویاں حیات ہیں جبکہ ان کی 2 بیویاں کا انتقال ہو گیا تھا۔

75 برس کے عبدالمجید مینگل کے ہاں 54 بچوں نے جنم لیا جن میں سے 20 بیٹیاں اور 22 بیٹے ہیں جن میں سے 12 سے زائد بچوں کا خوراک کی قلت کے باعث کم عمر میں ہی انتقال ہو گیا تھا، اس وقت ان کے 42 بچے زندہ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1601139183447584768
عبدالمجید مینگل نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے خاندان میں ہر کوئی صلح جوئی سے زندگی گزار رہا ہے، میں نے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلوانے اور کفالت کے لیے اپنی ساری زندگی ٹرک ڈرائیونگ کی، ہمیشہ محنت کرتا رہا لیکن اب بوڑھا ہو گیا ہوں۔ اب میرا سب سے بڑا بیٹا عبدالباری مینگل ٹرک ڈرائیونگ کر کے خاندان کا پیٹ پال رہا ہے، ان کے بچوں میں سے اکثریت کی عمر اس وقت 10 برس سے کم تھی جبکہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی زینب بی بی کی عمر 2 سال تھی۔
 

baalti

Minister (2k+ posts)
bivi ko hino truck toh nhin samajh baithaa tha chacha sadeeq? bhains ki aankh 54 bachay 6 wives se... talk about extracting results...