A new definition of Terrorism introduced (Ummat Newspaper)

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
story7.gif
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

جہاں تک عالمی دہشت گردی کی تشريح کا تعلق ہے تو صرف امريکی حکومت ہی نہيں بلکہ عالمی براداری کا مشترکہ موقف ہے کہ کوئ بھی تنظيم يا گروہ جو مذہبی نعروں اور آزادی کی تحريک کی آڑ ميں دانستہ بے گناہ شہريوں کو ہلاک کرے، اسے کسی بھی طور ايسی مصدقہ اور قانونی سياسی اکائ کے طور پر تسليم نہيں کيا جا سکتا ہے جو جائز مطالبات اور اہداف کے حصول کی کوشش کر رہی ہے۔

يہ ايک جانی مانی حقيقت ہے کہ قريب تمام ہی بدنام زمانہ دہشت گرد تنظيميں چاہے وہ القائدہ ہو، داعش، ٹی ٹی پی يا ان سے منسلک ديگر گروہ – دانستہ طور پر علاقائ تنازعات کو تشدد، افراتفری اور بربادی کے ذريعے اپنی تخريبی سوچ کی تشہير کے ليے استعمال کرتے ہيں، تا کہ اپنے تسلط کو عوامی سطح پر بڑھايا جا سکے۔

کشمير اور فلسطين سميت ديگر علاقائ اور عالمی تنازعات اور دہشت گردی کی موجودہ لہر ميں اہم ترين فرق يہ ہے کہ تمام عالمی برادری بشمول پاکستان کے اس حقيقت کا ادارک بھی رکھتی ہے اور اس کو تسليم بھی کرتی ہے کہ دہشت گردی ايک عالمی عفريت ہے جس کا خاتمہ تمام فريقین کے ليے اہم ہے۔ اس کے مقابلے ميں ديگر تنازعات میں فریقين کے مابين اختلافی موقف اور نقطہ نظر کا ٹکراؤ ہے


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ