Advance Income Tax on bill up to 35% | Presidential Ordinance Issued

Raja Atta

Senator (1k+ posts)

اسلام آباد(پبلک نیوز) صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس عائد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل ٹیکس لاگو ہو گا، ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے بجلی بل میں 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہو گا، ماہانہ 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کے بل میں 10 فیصد ٹیکس ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1438896587334373376
آرڈیننس کے تحت ماہانہ 20 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کے بل میں 15 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا، 30 ہزار سے 40 ہزارروپے تک کے بل میں 20 فیصد ٹیکس ہوگا، 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد ایڈوانس ٹیکس ہو گا


۔آرڈیننس کے تحت ماہانہ 50 ہزار سے 75 ہزار روپے تک کے بل میں 30 فیصد ٹیکس ہو گا، ماہانہ 75 ہزار سے زائد کے بجلی بل میں 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، صدارتی آرڈیننس کے تحت بجلی بلوں میں ایڈوانس ٹیکس نافذ ہوگا.

Source
 
Last edited by a moderator:

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
فیک نیوز، بددیانتی اور غیر تربیت یافتہ ملازم۰ کل سے یہ خبریں تقریباً سب چینلز نے چلائ، جس کی وجہ سے عام و خاص عوام میں بے چینی کا سبب بنی۰ آرڈیننس کے مطابق یہ ٹیکس گھروں کے بلوں پر نہیں لاگو ہوگا۰ صرف پروفیشنل اور غیر رجسٹرڈ شدہ کمرشل کنیکشن پر ہے۰

https://twitter.com/x/status/1439132060082397186
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
ٹیکس پروفشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلر پر لگایا گیا ہے، جسکو فائلر بن کر بچا جاسکتا یے۔ چوبیس نیوز خبر کو توڑ موڑ کر بیان کرنے میں پہلے مشہور ہے، لیکن ہمارے صحافی بھی خبر کی تفصیلات جانے بغیر اسکو شئیر کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1439160870647500800