اقبال کے کلام میں مسلمانوں کو بحیثیت اُمت مخاطب کیا گیا ہے۔ مسلمان ممالک میں سے ترکی کو ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ خلافت عثمانیہ تمام مسلمانوں کی نظر میں عالمِ اسلام کی دینی روایت کا مرکز اور مسلم اتحاد و افتخار کی علامت تھی۔
ترکوں کی سلطنت عثمانیہ کی بنیاد ۱۳ ویں صدی عیسویں میں رکھی گئی اور اس کا بانی عثمان اول (۱۲۸۸ئ…۱۳۲۶ئ) تسلیم کیا جاتا ہے۔ مختلف یورپی علاقوں کی تسخیر کے بعد سلطان محمد فاتح (۱۴۵۱ئ…۱۴۸۱ئ) کے ہاتھوں ۲۹ مئی ۱۴۵۳ء کو قسطنطنیہ فتح ہوا اور اس تاریخی شہر کی فتح سلطنت عثمانیہ اور تمام اسلامی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور یادگار واقعہ ہے۔
اس فتح سے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشین گوئی پوری ہو گئی کہ:۔
’’خدا نے مجھے قیصر و کسریٰ کی حکومتوں کی کنجیاں دے دی ہیں‘‘