America Only Has Permanent Interests, Not Permanent Friends or Enemies

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جب تک امریکا کا مفاد پورا ہوتا رہتا ہے مطلب نکلتا رہتا ہے اسے نا آمر سے تکلیف ہوتی ہے نا بادشاہت سے الرجی اور انسانی حقوق کی تو بات ہی نا کریں. جیسے ہی اپنا مطلب اور مفاد کھٹائی میں پڑتا ہے جمہوریت ستانے لگتی ہے انسانی حقوق کا درد شدت سے اٹھنے لگتا ہے. پھر وہ جھوٹ بھی بولتا ہے (عراق میں مہلک ہتیاروں کی موجودگی)، دھونس زبردستی (پاکستان)، جمہوریت اور انسانی حقوق کا بہانہ بناتا ہے (لیبیا، مصر، شام). دیکھیں اگلا نمبر کس کا لگاتا ہے
 
Last edited:

Shanzeh

Minister (2k+ posts)
جب تک امریکا کا مفاد پورا ہوتا رہتا ہے مطلب نکلتا رہتا ہے اسے نا آمر سے تکلیف ہوتی ہے نا بادشاہت سے الرجی اور انسانی حقوق کی تو بات ہی نا کریں.

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکہ سميت دنيا کا کوئ بھی ملک فوج کشی کو قابل عمل حمکت عملی يا اپنی خارجہ پاليسی کو آگے بڑھانے کے ليے ذريعہ نہيں بنا سکتا۔ ہمارے ليے يہ قابل عمل نہيں ہے کہ دنيا ميں جہاں کہيں بھی ہمارے مفادات کو خطرات لاحق ہوں وہاں پر اپنے فوجی بھيج ديں۔ جنگ ہميشہ آخری حربہ ہوتا ہے جس سے بچنے کے ليے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کيونکہ اس کی ہميشہ بڑی بھاری قيمت بھی ادا کرنا پڑتی ہے جس ميں ہمارے اپنے فوجيوں کی قربانی بھی شامل ہے۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

لیکن امریکا نے اپنی طاقت کے گھمنڈ میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے اپنی خارجہ پاليسی آگے بڑھانے کے لئے فوج کشی کو ذریعہ بنایا. ٩١١ کے بعد سوائے افغانستان پر حملہ کرنے کے دنیا کو کوئی اور رستہ نہیں دیا گیا اور نا سوچنے کا وقت. عجلت میں کئے گئے فیصلے کا نتیجہ یہ نکلا کے افغانستان کے مغربی حصوں میں ابھی تک امریکی قبضہ مکمل نہیں ہو سکا. حملہ کر دیا گیا لیکن حملے سے بچ نکلنے والوں کا تعاقب نہیں کیا گیا. اب ہمسایہ ممالک پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے بچ جانے والوں کا تعاقب کرو، شائد یہ بھی کسی حکمت عملی کا حصہ تھا
عراق پر حملہ کرنے کے لئے مہلک ہتیاروں کی موجودگی کا جھوٹا بہانہ گھڑا گیا. جھوٹ پکڑے جانے کے بعد کسی فوجی کسی شہری کو سزا نہیں دی گئی
 
Shanzeh

Minister (2k+ posts)

لیکن امریکا نے اپنی طاقت کے گھمنڈ میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے اپنی خارجہ پاليسی آگے بڑھانے کے لئے فوج کشی کو ذریعہ بنایا. ٩١١ کے بعد سوائے افغانستان پر حملہ کرنے کے دنیا کو کوئی اور رستہ نہیں دیا گیا اور نا سوچنے کا وقت.

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ نہيں بھولنا چاہيے کہ 911 کا واقعہ القائدہ کی جانب سے کيا جانے والا واحد حملہ نہيں تھا۔ القائدہ نے امريکہ کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کر رکھا تھا۔ دنيا بھر میں ايسے بے شمار واقعات ہوۓ جن میں سفارت خانوں سميت امريکی املاک کو براہراست نشانہ بنايا گيا جس کے نتيجے میں سينکڑوں ہلاکتيں ہوئيں۔ 911 کے واقعات کے بعد بھی قريب دو ماہ کے عرصے ميں کوئ کاروائ نہيں کی گئ تھی۔ اس تمام وقت میں طالبان کو متعدد بار تنبيہہ کی گئ کہ وہ اسامہ بن لادن کو حکام کے حوالے کر ديں۔ تمام تر مذاکرات کی ناکامی کے بعد طاقت کا استعمال ہی واحد آپشن رہ گيا تھا۔

اگر 911 کے واقعات کے بعد بھی امريکہ ردعمل نہ کرتا تو آج القائدہ دنيا کے سامنے پہلے سے کہيں زيادہ بڑی قوت کے ساتھ موجود ہوتی۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ امريکہ نے اس دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز کيا جو کہ تہذيب يافتہ اقوام کے لیے مشترکہ خطرے کے طور پر سامنے آئ۔ آپ کے خيال ميں 911 کے واقعات کے بعد کيا ہونا چاہيے تھا۔ قاتلوں کے سامنے گھٹنے ٹيکنا کوئ قابل عمل يا مثبت اقدام نہيں قرار پاتا۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/