Baraat arrives late, gets locked up; bride finds herself new groom

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
indian-wedding.jpg

بھارتی شہر بجنور میں بارات تاخیر سے آنے پر نہ صرف باراتیوں کو مارا پیٹا گیا بلکہ دلہا کو گرفتار کروا کے دلہن کی شادی پڑوسی سے کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں بارات تاخیر سے آنے پر میزبانوں نے نہ صرف باراتیوں کی دھلائی کردی بلکہ جہیز مانگنے پر دلہا کو پولیس گرفتار بھی کرادیا، دلہن کی شادی پڑوس میں رہنے والے نوجوان سے کرا دی گئی۔

دولہا نے پولیس کو بتایا کہ جہیز مانگنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے، دلہن والوں نے دیر سے آنے پر ہاتھا پائی کی اور بات رشتہ توڑنے تک جا پہنچی، دلہن والوں نے ہم سے زیور سمیت قیمتی سامان تک چھین لیا تھا اور دلہن کی شادی پڑوسی سے کرادی گئی۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ان دونوں نے 6 ہفتے قبل شادی کی تھی تاہم دلہن کی رخصتی نہیں ہوئی تھی اور علاقائی رسومات کے ساتھ شادی کی تقریب دوبارہ رکھی گئی تھی۔ اس 6 ماہ کے دوران دلہا اور دلہن کے گھر والوں کے درمیان جہیز پر کافی جھگڑا بھی ہوا تھا اور پھر دوپہر کی بارات رات گئے پہنچنے پر مزید تلخی پیدا ہوگئی۔