CM Punjab Usman Buzdar's media talk on his visit to Safe City Authority

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد: وزیر اعلی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا خصوصی اجلاس۔
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
▪︎وزیر اعلی عثمان بزدار کا عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے کا حکم۔
▪︎سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔
▪︎ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق موثر کارروائی کیلئے جامع میکنزم بنایا جائے- وزیر اعلی کی ہدایت
▪︎مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر کو ضبط کر کے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
▪︎لاؤڈ سپیکر پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
▪︎مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات پیشگی مکمل کئے جائیں گے۔
▪︎وزیر اعلی عثمان بزدار کی امن کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ہدایت۔
▪︎محرم الحرام کے دوران کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے بھی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے سیکورٹی پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔