CM Punjab Usman Buzdar's Speech at Budget Session 2021-22

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے اختتامی سیشن سے کلیدی خطاب
ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے میں 1300ارب روپے کا تھرو فارورڈاور 4 ہزار نامکمل ترقیاتی منصوبے ورثے میں ملے
56ا رب روپے کے چیک خزانے میں کیش کور نہ ہونے کی وجہ سے باؤنس،صوبہ پنجاب میں 41ارب روپے کے اوور ڈرافٹ لیا گیا
ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت کو دور کرنے کیلئے ایک سے 19گریڈ تک25 فیصد خصوصی الاؤنس اورتمام ملازمین کو 10فیصد ایڈہاک الاؤنس دیا
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ باقاعدہ اور متوازن ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج متعارف کرایا، نظر انداز کردہ علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا
لاہور کوسابق دورحکومت کے تیسرے سال میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے بجٹ کو نکال کر 67ارب کی لاگت کے پراجیکٹ دیئے گئے
ہم نے اپنے تیسرے سال میں لاہور کو 86ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے دیئے ہیں، ایل ڈی اے کا دائرہ کار ایک بار پھر لاہورتک محدودکر دیا ہے
لاہور کی آبادی بہت بڑھ چکی ہے، ہم نے لاہور کو انتظامی لحاظ سے تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں جلد فیصلہ کر لیا جائے گا
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا ملتان میں سنگ بنیاد رکھا دیا ہے،بہاولپور میں جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا
پنجاب واحد صوبہ ہے جس کا ٹیکس ریونیو ٹارگٹ سرپلس میں ہے،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس فائنل، جلد نوٹیفائی ہوں گے
جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے صوبائی ملازمتوں میں 32%کوٹہ مختص کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے
میانوالی اور بھکر کوجنوبی پنجاب کے اس کوٹے میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور، دو شہروں کے شامل ہونے سے کوٹہ 35 فیصد ہو جائے گا
پنجاب اسمبلی سٹاف، لاء، فنانس، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکے ملازمین کیلئے تین ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیے کااعلان
ہم مساوی حقوق کے ساتھ پنجاب کے ہر شہری کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے ویژن پر عمل پیرا ہیں،پنجاب انشاء اللہ اب آگے ہی بڑھتا رہے گا