Fake bomb detectors being used on Karachi Airport

Cesar

Senator (1k+ posts)

واشنگٹن: مغربی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ ایک برطانوی کون آرٹسٹ کا تیار کردہ بم پکڑنے کے ایک جعلی انسٹرومنٹ کا خودساختہ ورژن استعمال کررہے تھے۔
539935980e283.jpg

یہ جعلی ڈیٹیکٹر اے ڈی ای 65 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جسے برطانیہ کے ایک کون آرٹسٹ جم میک کارمک نے تیار کیا تھا۔ انہوں نے دنیا بھر کی غیرمعروف سیکیورٹی ایجنسیوں کو اپنی یہ ڈیوائس فروخت کرکے پانچ کروڑ پونڈ سے زیادہ کی رقم حاصل کی ہے۔گزشتہ سال کیک کارمیک کو لندن کی ایک عدالت کی جانب سے دھوکہ دہی کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
میک کارمیک کا ڈیٹیکٹر، جس کی قیمت فی ڈیکٹیر چالیس ہزار ڈالر تک ہے، عدالت نے قرار دیا تھا کہ یہ مکمل طور پر غیر مؤثر ہے اور اس میں کسی بھی سائنسی بنیاد کا فقدان ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈیوائس کے اہم خریداروںمیں پاکستان، عراق اور جارجیا شامل ہیں۔ میک کارمیک نے صرف عراق کو چھ ہزار سے زیادہ کی تعداد میں یہ ڈیوائسز فروخت کی ہیں۔نیویارک ٹائمز نے سب سے پہلے اس فراڈ کو عراق میں 2009ء کے دوران دریافت کیا تھا۔بم اسکواڈ کے کمانڈر جنرل جہاد الجبیری کو اے ڈی ای 651 کے جعلی ڈیٹیکٹر کے ثبوت کے ساتھ پکڑا تھا۔تاہم اس عراقی کمانڈر کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس کام کرتی ہے اور انہوں نے اس کا استعمال جاری رکھنے پر اصرار کیا تھا۔
ڈان نے بھی 2010ء میں یہ رپورٹ دی تھی کہ پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی اہلکار بھی اس جعلی ڈیٹیکٹر کا استعمال کررہے ہیں۔اور گارڈین نے پیر کو یہ خبر دی تھی کہ پاکستانی سیکیورٹی حکام اب بھی ایک ایسی ڈیوائس کا استعمال کررہے ہیں، جو ان کی اپنی ڈیزائن کردہ ہے اور اے ڈی ای 65 کی طرز کے اصولوں پر کام کرتی ہے۔میک کارمیک کا دعویٰ ہے کہ اس ڈیوائس میں ایک ٹیلی اسکوپ ریڈیو ایریل شامل ہے، جسے ایک پلاسٹک ہینڈ گرپ کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔امریکا کے محکمہ انصاف نے بھی ایسی مصنوعات کی ایک قسم کی خریداری کے خلاف خبردار کیا ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ ایک پورٹیبل ڈیوائس کے ساتھ ایک فاصلے سے دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگا سکتا ہے۔ امریکی محکمے کا اصرار ہے کہ اس سے بم کا پتہ نہیں لگایا جاسکتا۔


http://urdu.dawn.com/news/1005795/karachi-using-fake-bomb-detectors
 
Last edited:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Re: کراچی ایئرپورٹ پر جعلی بم ڈیٹیکٹر کا استع&

jahan dvices bhi khud sakhta hoon or bomb bhi khud sakhta un ka apass mien tahaluq amreeka kiya jane.:)
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
Re: کراچی ایئرپورٹ پر جعلی بم ڈیٹیکٹر کا استع&

is rehman malik ko pakar k is k sar pe itne zor zor se jute marne chahye jab tak k is sar pe se ball nahe gir jate sai do numberi ki hai quutttteee ne gadgets buy karne mai b
 

hrbhatti

MPA (400+ posts)
Why are these guys using it then?
fooling innocents
while other bad people can enter from VIP gate

i know this decision not from these guards but some big fish like Rahman Malik did this
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
اگر اصلی بھی ہوتا تو کون سا پہاڑ اکھاڑ لینا تھا۔
شاید جان کر اصلی نہیں استعمال کیا جاتا، کہ کہیں کوئی بارودی مواد پکڑا نہ جائے اور جس بم نے اندر جا کر چلنا ہے، وہ دروازے پر ہی نہ چلا دیا جائے۔ ایسی صورت میں سیکیورٹی گارڈ کی اپنی جان جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔اب دس بارہ ہزار کی نوکری کے لئے کون اپنی جان قربان کرے۔