Not surprising. This is typical mafia succession behavior. Farooq sattar trying to copy altaf ***** but unlike altaf, sattar bhai doesnt have a militant wing. So all this notanki will not amount anything.
اکٹر فاروق ستار نے سیاست اور ایم کیو ایم سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ میرے اعلان کے متعلق کہا جائے گا کہ میں لندن والے کی طرح ڈرامہ کر رہا ہوں۔ کارکنان اور میئر کراچی اور متحدہ کے دیگر رہنماء انہیں روکتے رہے مگر ڈاکٹر فاروق ستار بضد رہے اور پریس کانفرنس ایک ہنگامے میں بدل گئی۔ میئر کراچی نے مائیک پھینک دیئے۔ ایک جوشیلے رہنماء بولے، فاروق بھائی اگر آپ نے استعفیٰ دیا تو میں خود کو گولی مار لوں گا۔ نسرین جلیل سمیت متعدد رہنماؤں نے وضاحت دینے کی کوشش کی مگر ڈاکٹر فاروق ستار ڈٹے رہے اور گھر کے اندر چلے گئے جس کے بعد متعدد کارکنان زاروقطار روتے نظر آئے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کل مزار قائد پر اور ہفتے کو جناح گراؤنڈ میں یادگارِ شہداء پر حاضری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔