FIA arrested a man from Gujranwala for recording illicit videos of his wife

Geek

Chief Minister (5k+ posts)


ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران بیوی کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارسلان نے سعودی عرب میں مقیم گجرات کی رہائشی لڑکی ثانیہ سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور بعد میں شادی کرلی تاہم دونوں کے گھر والے شادی سے لاعلم تھے، شادی کے بعد ارسلان نے ثانیہ کی غیراخلاقی ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کرنے لگا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بلیک میل کرکے لڑکی سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے تاہم مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی نے گھر والوں کو بتادیا جس کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے موبائل سے غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کرلی ہیں۔


https://www.express.pk/story/141847...wc9vt4yueaG7OH0-E04w4sedYiWtFXGxCH1ljewhaRIxY
 
Last edited by a moderator:

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
بہت ہی گھٹیا، بہت ہی ذلیل انسان

سب سے پہلے تو پولیس بلیک میل کیا ہوا پیسہ واپس کرائے ، پھر تسلی بخش چھترول کرے ، پھر کرے ہیوی جرمانہ اور چھ سات سال کی جیل اور سزا کو فوری پبلک کیا جائے تا کہ ایسے مزید حرامزادوں کو بھی عبرت ہو
 

asus87

MPA (400+ posts)
It's good that FIA is doing this but they need to arrest those who still are laundering money inside from jail.