IMFسے مذاکرات میں ناکامی کی خبروں میں صداقت نہیں،ترجمان وزارت خزانہ

12%D9%85%D8%A6%DB%8C%D9%85%D9%81.jpg

وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کی ناکامی کی خبروں کی تردید کر دی، بیان میں کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم وضاحت کرتے ہوئے کہا مذاکرات کی ناکامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، جمعہ کو مذاکرات جہاں ختم ہوئے پیرسے دوبارہ اُسی نقطے سے بات چیت کا آغاز ہوگا۔

ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات بلاتعطل پیر سے دوبارہ شروع ہوں گے، مذاکرات ختم ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے، آئی ایم ایف سے کامیابی تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1449735060740100098
آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے سیکریٹری خزانہ اوران کی ٹیم واشنگٹن میں موجود ہے جبکہ شوکت ترین اورگورنراسٹیٹ بینک شیڈول کے مطابق نیویارک میں اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت پر کڑی تنقید کی تھی، شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے، حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے۔