Islam and name of prohet is Hijacked

Sarfraz1122

MPA (400+ posts)
جس نبی (ص) نے نے اپنے پرکوڑ ا پھینکنے والوں کو دوا دی -اور اچھا سلوک کیا ۔جس نبی نے اپنے چچا کہ کلیجہ چبانے والے کو معاف کیا ۔جس نے اپنے کوطرح طرح گالیاں دینے والوں کو دعا دی ۔جس نے نفرت کا جواب محبّت سے دینے کی ترغیب دی -جس اس نبی کی نمائندگی کرنے کا دعوی کرنے والے تو آج محبّت کے نام پے قتل و غارت کرنے کے علاوہ اور کچھ نظر نہیں آتا - اور صرف اسلامی تاریخ کے انقلاب کا وہی دور یاد ہے .جس میں حقیقت میں الله نے عرب کے مظلوم عوام کو ایک طرف اور ظالم مشرک ،یہودی مذھبی ٹھیکداروں اور ظالم حکمرانوں کو ایک طرف کر کے ظالم کو سزا دی تھی ....

آج نبی (ص ) کی نمائندگی کرنے والوں اور ناموس عزت کے دفاع کا دعوی کرنے والے اس وقت تو شرمندہ نہیں ہوتے جب جھوٹ بولتے ہیں کم تولتے ہیں -اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں لوگوں کو ان کے عقیدوں کی وجہ سے قتل کرتے ہیں - نبی کا نام لے کر من غڑ ت کہاوتوں اور مضحکہ خیز قصّوں کو نبی سے منسوب کرتے ہیں ۔نبی کا نام لے کر ناحق خون کرتے ہیں -

بی کی بتائی گئی جنّت کو پانے کے لئے خودکش دھماکے کر کے اسلام اور نبی کا نام روشن کرنے کی کوشیش کرتے ہیں -چاند پر تو جا نا سکے لیکن چاند پر ااذان کی آواز آی جیسی مضحکہ خیز باتیں کر کے اسلام کا نام روشن کرنے کی کوشیش کرتے ہیں -قرآن جو صرف مذہب اور عقیدوں کی کتاب ہے اس میں سے سائنس کی ہر چیز نکانے کی کوشش کرتے ہیں -محبّت نبی (ص )کا کاروبار کرتے ہیں -محبّت نبی (ص )کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں -

اور جب مسلمان نبی کی سنّت کے نام پر یہ سب کچھ کرتے ہیں تو سوچو غیر مسلم جو پہلے سے ہی اسلام کے بارے میں منفی راۓ رکھتے ہیں .وہ اسلام سے مزید نفرت کریں گے اور جب وہ اپنی نفرت کا اظہار کریں گے پھر پھرنام نہاد امّت مسلمہ کہے گی کہ اسلام کی توہین کی گئی ہے -جبکہ اصل توہین کرنے والے خود آج کے مسلمان ہیں -آج اسلام کا یہ عالم ہے کے اگر کسی غریب کی لڑکی کے ساتھ ریپ ہو جاۓ تو چار گواہ نہیں ملتے لیکن توہین نہ بھی ہوئی ہو تو ہزاروں گواہ مل جاتے ہیں -
قیامت والے دن اگر نبی (ص ) نے پوچھ لیا کہ میں تم کو یہ سکھا کر گیا تھا تو نبی کو اور الله کو کیا جواب دو گے مسلمانوں ؟؟؟؟؟؟

 
Last edited:

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
عیسائیوں کا بھی جب مذہب گرجا والوں کے ہاتھوں ہائی جیک ہوا تھا تو ان میں “ مارٹن لوتھر“ اٹھا تھا اور پروٹسٹنٹ کے نام سے آزاد لوگ الگ ہوئے تھے_
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کی بات درست ہے ، اسلام امن ، محبت ، رواداری ، برداشت ،احترام اور عزت کا نام ہے ، مسلمانوں کی اسلام سے دوری ، فرقہ واریت ، غیروں کے احکامات کی پیروی ، خود مسلمانوں کا احساس کمتری اس کے بنیادی اسباب ہیں ، اسلام سراپا رحمت ہے ، مسلمانوں نے خود اس کو زحمت بنا لیا ہے اور کفار اس کا فائدہ اٹھا کر مسلمانوں کو مار رہے ہیں