Lesotho 'coup' forces PM Thabane to South Africa

Cesar

Senator (1k+ posts)
افریقی ملک لیسوتھو میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پر قبضہ کرلیا



284091-images-1409407755-870-640x480.jpg


افریقی ملک لیسوتھو میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ وزیر اعظم ٹام تھابین فرار ہو کر پڑوسی ملک جنوبی افریقہ میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے وزیر اعظم ہاؤس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور فوجی دستے دارالحکومت کی سڑکوں پو گشت کر رہے ہیں جب کہ تمام ریڈیو اسٹیشن اور مواصلاتی نیٹ ورک بند کردیئے گئے ہیں، حکمران جماعت باسوتھو نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم فوجی بغاوت کی سازش میں ملوث ہیں۔
فرار ہونے والے وزیر اعظم ٹام تھابین نے کہا کہ انہیں طاقت کے بل پر اقتدار سے علیحدہ کیا گیا جو غیر آئینی اورغیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کو خطرہ تھا جس کی وجہ سے ملک چھوڑنا پڑا تاہم جیسے ہی یہ خطرہ ٹلے گا واپس وطن لوٹ جاؤں گا۔​
واضح رہے کہ لیسوتھو میں باسوتھو نیشنل پارٹی اور لیسوتھو کانگریس فار ڈیموکریسی کی اتحادی حکومت 2سال قبل قائم ہوئی تھی تاہم دونوں اتحادیوں میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد ملک میں شدیدسیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا اوراس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال کر حکومت کا تختہ الٹ دیا۔


http://www.express.pk/story/284091/
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Sab jaga Yehi masla hay. Nawaz Wala

پاکستان میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا اگر یہ جعلی شیر جعلی منڈیٹ سے دستبردار ہوجائے اور نئے الیکشن کمشن کے تحت جو بھی آجائے وہ ڈیموکریسی جاری رکھ سکتا ہے