Listen to the transcript of PM Khan's meeting with the cricket team

Resilient

Minister (2k+ posts)
یا مالک یا مشکل کشاء - یا زولجلا ول اکرام - تو چاہے تو ساری دنیا کے آفتوں سے بچا کر رکھ سکتا ہے

یا مالک نحوست تو پہلے بھی تھی اس نے اب توجہ بھی کر لی ہے - اب ہماری کرکٹ میں جو کچھ بچا ہے اس کی حفاظت فرماء - اس کے توجہ کے عذاب سے اس ٹیم کو اب محفوظ رکھ - یا حفیظ - یا حفیظ - یا حفیظ

giphy.gif

ابھی تو مہنگائی کا پچھلا نوٹس بھگت رہے تھے ، خاں صاحب نے نیا نوٹس لے لیا ہے

https://twitter.com/x/status/1440923014556684288
 

surfer

Chief Minister (5k+ posts)
ٹیم کو اس نہج پر لیجائیں کہ ہر کوئی اس سے کھیلنےکو ترسے، وزیراعظم کی رمیز راجہ کو ہدایت

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) رمیز راجہ نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی پر بریفنگ دی۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹرز نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی سی بی بھی شامل تھے تاہم رمیز راجہ نے علیحدہ بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو دونوں ملکوں کے بورڈ کے سربراہان سے رابطوں پر بھی بریفنگ دی، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو دوروں کی منسوخی پر معذرت خواہانہ رویہ نہ رکھنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اس نہج پر لے جائیں کہ ہرکوئی اس کے ساتھ کھیلنےکو ترسے۔

وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو بورڈکا ازسر نو جائزہ لینےکی ہدایت کی اور پی سی بی میں پروفیشنل افراد کو لانےکی ہدایت کی، وزیراعظم نے اسکول اور کلب کرکٹ سمیت علاقائی کرکٹ کو ترجیحی بنیاد پر فروغ دینےکی ہدایت کی۔

ذرائع نےبتایا ہے کہ وزیراعظم نے انفراسٹرکچر کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو روڈ میپ بھی دیا اور کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو اتنا مضبوط بنائیں کہ وہ بین الاقومی معیار سے کم نہ ہو، وزیراعظم نےکھلاڑیوں کو ہر ممکن مراعات دینےکی بھی ہدایت کی۔

Raja bhai!

Dont worry! Your sher is coming back within 99 days!

Please make dua he doesn't miss his flight!