Money Laundering Case: Statement of witness against Shahbaz came to light

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)



منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف خاندان کے خلاف ایک اور وعدہ معاف گواہ تیار

منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف ایک اور وعدہ معاف گواہ کا بیان منظر عام پر آگیا۔ وعدہ معاف گواہ ملزم شاہد رفیق نے شہباز شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کا اعتراف کر لیا۔

شاہد رفیق نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا کہ اس نے 24 لاکھ 30 ہزار 145 امریکی ڈالرز کی ٹی ٹیز لگوائیں، تمام رقم کی ٹی ٹیز حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں لگوائی گئیں.

شاہد رفیق نے تفتیشی حکان کو بتایا یہ تمام رقم پاکستان سے برطانیہ بھیجی گئی۔ ملزم کے بیان کے مطابق پاکستان میں رقم قاسم قیوم، مختار احمد اور محمد رفیق فراہم کرتے تھے۔

شاہد رفیق نے یہ بھی اعتراف کیا کہ حمزہ شہباز اور اس کا سٹاف کمیشن دیتا تھا جو وہ ماڈل ٹاؤن سے وصول کرتا رہا جبکہ آفتاب احمد برطانیہ سے بینک الفلاح سرکلر روڈ میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں پیسے بھیجتا تھا۔

شاہد رفیق نے اپنے بیان میں استدعا کی ہے کہ اس نے سچائی بیان کر دی اب اسے معاف کر دیا جائے۔

ادھر عدالت نے شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وکلا کے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔