MQM ke Khilaf Operation aakhir Kis ka Kaarnama hai

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
Aziz e mohtaram , meri post no 10 ka Ishara aap ki janib nahi tha , aap is forum par mere ache doston main se aik hain lihaza aap ko main koi na munasib baat nahi keh sakta

اس استثنیٰ کے لیے شکریہ عزیز من


 

rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)


کوئی ایک ماہ پہلے یہ کومنٹس ایک دوسرے تھریڈ پر پوسٹ کیے تھے جن سے اس موجودہ نائن زیرو پر چھاپے والی پیش رفت کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے


============


کراچی کے حالات بہت نازک ہیں اور کوئی ہلکی سی چنگاری یا غلط فہمی کراچی کو آتش فشاں میں تبدیل کر سکتی ہے. کچھ اندرونی اور بہت ساری بیرونی طاقتوں کا مفاد کراچی کو ملک سے کاٹ کر اسے دوبئی، ہانگ کانگ اور سنگاپور کی طرز کی فری پورٹ یا ریاست بنانے میں ہے. کراچی کے حالات خراب کرنے میں فوج کی دوغلی پالیسی کا اہم ترین کردار ہے. فوج اور خصوصا فوجی آمروں نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو بخشی اور بے دریغ اسلحہ فراہم کیا. نیٹو فوج کا بھاری اور بھاری مقدار میں اسلحہ کراچی میں فوج کی رضا مندی کے بغیر غائب نہیں ہوا ہے. موجودہ آئی ایس آئی ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے بطور ڈائریکٹر جنرل رینجرز سپریم کورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سابقہ دور حکومت (جنرل پرویز مشرف دور) میں اسلحہ سے بھرے انیس ہزار کنٹینرز کراچی آئے تھے جو کراچی سے افغانستان جانے تھے لیکن یہ کنٹینرز سابقہ وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ بابر غوری کی ملی بھگت سے کراچی میں ہی غائب کر دیے گئے تھے. صاف ظاہر ہے کہ انیس ہزار کنٹینروں میں نیٹو فوج کے لیے افغانستان بھیجا جانے والا اسلحہ صرف بندوقوں اور پستولوں پر مشتمل نہیں تھا بلکہ اس میں بم، میزائل اور راکٹ بھی ہونگے. اس سے آپ کراچی میں اسلحہ اور بارود کے انبار کا اندازہ لگا سکتے ہیں. طالبان کے کراچی میں قدم جمانے سے صورتحال مزید خوفناک بنا دی ہے


فوج اگر خلوص نیت سے کراچی کے حالات ٹھیک کرنا چاہے تو کر سکتی ہے لیکن پرابلم یہ ہو رہی ہے کہ فوج کی ایک ایجنسی (آئی ایس آئی) الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو طالبان کی طرح اپنا اثاثہ سمجھتی ہے اور اسکی پشت پناہی کرتی ہے جبکہ فوج کی دوسری ایجنسی رینجرز الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو ختم کرنا چاہتی ہے. جب فوج کی ایجنسیاں اور فوج کے جرنیل ہی ایک پیج پر نہ ہوں تو کراچی کے حالات کیونکر ٹھیک ہو سکتے ہیں. اب ڈی جی رینجرز رضوان اختر کے ڈی جی آئی ایس آئی بننے سے کوئی تبدیلی کی توقع کی جا سکتی ہے لیکن کراچی کے مسئلے کو طاقت کے بل بوتے پر قابو پانے کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں. بہت سمجھداری سے اور افہام و تفہیم کے ساتھ پھونک پھونک کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے. ذرا سی بے احتیاطی خدا نخواستہ کراچی کو جلا کر راکھ کر سکتی ہے. ہمارے دشمن کراچی میں خانہ جنگی شروع ہونے کے منتظر بیٹھے ہیں


اسوقت جو ہںگانہ برپا ہے اور بلدیہ ٹاؤن سانحہ اور بارہ مئی دو ہزار سات کے مجرموں کو پکڑنے والا کھیل کھیلا جا رہا ہے، اس کے پس پردہ جو مقاصد ہیں ان کو سمجھنے کیلیے پچھلے تین چار ماہ سے ہونے والی تبدیلیوں اور بیانات کو دیکھنا بہت ضروری ہے. یہ تبدیلیاں اور بیانات کیا ہیں؟


پہلی تبدیلی یہ ہے کہ الطاف حسین کو آئی ایس آئی کی حمایت سے محروم کرنے کی غرض سے اسکی مخالف ایجنسی یعنی رینجرز کے ڈی جی کو آئی ایس آئی کا ڈی جی بنایا گیا ہے


دوسری تبدیلی یہ ہے کہ ایم کیو ایم کو دباو میں لانے کے لیے بلدیہ ٹاؤن سانحہ اور بارہ مئی دو ہزار سات کے مجرموں (اصلی یا نقلی) کو پبلک کے سامنے لایا گیا ہے


تیسری تبدیلی یہ ہے کہ فوج نے براہ راست کوئی مطالبے کرنے کی بجائے عمران خان سے یہ مطالبہ کروایا ہے کہ الطاف حسین کو ایم کیو ایم کی قیادت سے الگ کیا جائے اور ایم کیو ایم اپنا کوئی نیا قائد چنے. عمران خان ہی کی زبانی ہی الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو مزید دباو میں لانے کے لیے ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو برطانیہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کروایا گیا ہے. عمران خان کے علاوہ جماعت اسلامی بھی آجکل کھل کر فوج کی ترجمان بنی ہوئی ہے


چوتھی تبدیلی یہ ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کے ذریعے نواز شریف کی حکومت کو کمزور کرکے اسے فوج کے قدموں میں جھکا دیا گیا ہے تاکہ وہ الطاف حسین یا ایم کیو ایم میں قیادت کی تبدیلی کیلیے فوج کے راستے کی رکاوٹ نہ بن سکے. پچھلے چند دنوں سے حکومتی بیانات اس بات کی دلیل ہیں کہ حکومت نے فوج کے راستے کی رکاوٹ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے


پانچویں تبدیلی یہ ہے کہ فوج کے ترجمان نے پہلی بار کھل کر کسی جی آئی ٹی کی انویسٹیگیشن رپورٹ پر اپنی مہر لگانے کی زحمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلدیہ ٹاون کی رپورٹ پر غلط شور نہ مچایا جائے. ڈی جی آئی ایس پی آر مجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا ہے کہ فوج جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سب اعتراضات کو مسترد کرتی ہے


چھٹی تبدیلی یہ آئی ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے بیان دیا ہے کہ فوج میری عزت و وقار بچانے اور اسے بحال کرنے کے لیے جو کچھ کر رہی ہے مجھے اس پر فخر ہے


اسوقت لگتا ہے کہ فوج اور اسکی تمام ایجنسیاں بشمول آئی ایس آئی الطاف حسین کے خلاف ایک پیج پر آ چکی ہیں اور انکا منصوبہ الطاف حسین کو ایم کیو ایم کی قیادت سے ہٹا کر جنرل پرویز مشرف کو ایم کیو ایم کا قائد بنانا ہے. الطاف حسین فوج کے سامنے کتنی مزاحمت کر سکتے ہیں؟ یہ آنے والا وقت بتائے گا


جو لوگ سوچ رہے تھے کہ فوج سیاست سے دور ہو چکی ہے. انہیں اپنی آنکھیں کھول لینی چاہئیے اور یقین کر لینا چاہئیے کہ پاکستان کی فوج کبھی سیاست سے الگ نہیں ہو سکتی ہے اور جمہوری حکومتوں اور سیاستدانوں پر فوج کا کنٹرول کبھی ختم نہیں ہوگا


http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?319881-Mother/page21








App ki batton may bohat wazan hai per aik tashee ker loon, Taliban bhi inhi kay banday hain jab chatay hain unhain Karachi may chor daitay hain baat sirf Bhattay ki hai jab monthly kam ho jata hai MQM ki shammat aa jati hai
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
App ki batton may bohat wazan hai per aik tashee ker loon, Taliban bhi inhi kay banday hain jab chatay hain unhain Karachi may chor daitay hain baat sirf Bhattay ki hai jab monthly kam ho jata hai MQM ki shammat aa jati hai

main ne us ki post to nahi parhi k us ne kia kaha hai lekin tumhari baat bilkul theek hai , is hisab se waise dekha jai to phir army public main jo hua woh bhi , aage aap khud samajhdar hain