Pakistan win toss against Bangladesh, opt to bat first in crucial game

imran_hosein_fan

Minister (2k+ posts)
So bangalis r bowling first, 500 on the cards? ???

پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ


pakistanscenario-770x433.png


ورلڈ کپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔



ایک محتاط اندازے کے مطابق گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 400 کا مجموعہ حاصل کرنے کے بعد بنگلہ دیش کو صرف 84 پرڈھیر بھی کرنا ہے،اگر350 رنزبنائے توحریف کو39 پرمحدود کرنا ہوگا،اس مارجن کے ساتھ فتح حاصل کرنا ممکن نظر نہیں آتا، کرکٹ کی تاریخ میں کوئی ٹیم اتنے زیادہ رنز سے فتح نہیں حاصل کرپائی، یوں پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی کا خواب بکھر چکا ہے۔

لارڈز کی پچ ابتدا میں سوئنگ بولنگ بعد ازاں بیٹنگ کیلیے سازگار ہوگی، میچ کے دوران بارش کی مداخلت کا امکان نہیں ہے۔

پہلے ہی ورلڈ کپ معرکے میں ویسٹ انڈیزجیسی کمزورٹیم کیخلاف 105 رنز پر ڈھیر ہونے والی پاکستان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو زیر کیا، سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں شکستوں کی وجہ سے سفر تمام ہوجانے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

گرین شرٹس نے ایک بار پھر ایونٹ میں واپس آتے ہوئے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو زیر کیا، پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن ایسی ہوئی کہ پاکستان کو انگلینڈ کی بھارت یا نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں شکست اور بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی کی ضرورت تھی۔

میزبان ٹیم یہ دونوں میچز جیت گئی، اب گرین شرٹس اور کیویز کے یکساں 11،11 پوائنٹس مگر ریٹ میں زمین آسمان کا فرق ہے، آج کے میچ میں اگر بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا تو پاکستان کی کسی مارجن سے بھی فتح بیکار ہوگی۔

شکیب الحسن نے ورلڈکپ میں آل راؤنڈ پرفارمنس نے اپنی دھاک بٹھائی،دیگر چند بیٹسمین بھی سخت مزاحمت کرتے نظر آئے ہیں،بولرز میں مستفیض الرحمان حریفوں کیلیے مشکلات پیدا کرتے رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم کو بظاہر بے مقصد نظر آنے والے اس میچ میں بنگال ٹائیگرز کے سخت چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا،دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کا فتح کے ساتھ اختتام کرتے ہوئے رہی سہی ساکھ بچانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گی۔
 
Last edited by a moderator:

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Fakhar Zaman is such an easy wicket for any bowler...

but but he made 200 Against Zimbabwe.. !
 

asus87

MPA (400+ posts)
OH bhaee ye bas aaj jeet jaien bhale 1 run sae to apni patloon bacah lien gae nai to nangay hojaien gae.

Waise hi nangay hogaye hain pata nai aur kitna nanga hona hai inko