Pathetic Performance of Sonia Sadaf - AC Sialkot

Constable

MPA (400+ posts)

میری سوچ پر افسوس کی اضافی پرت یہ بھی ہے کہ یہاں ڈاکٹر غلام ایڈم ایسے شبراتیوں نے قوم کے بچوں کو گمراہ کرنے کی دکان ٹونٹی فور سیون کھول رکھی ہے لیکن سطراط خان صاحب جیسے نابغہ روزگار نے خود کو چار سطروں تک محدود کر لیا ہے وہ بھی کبھی کبھار کے وقفوں سے۔
میں نے دیگر فورمز پر انکے فکری مجادلے دیکھے بھی ہیں۔ رشحاتِ قلم پڑھے بھی ہیں اور قلمی حوالوں سے انکا تعارف بھی ہے اور عرصہ دراز سے معترف بھی ہوں۔
سقراط خانصاحب کے بارے میری یہ رائے حق بیانی کے ذیل میں آتی ہے، امید ہے اسے خو خوشامد نہیں سمجھا جائےگا
 
Last edited:

paki__

MPA (400+ posts)
do you know about 2/3 of them are Doctors and Engineers, to be exact a bit more than 2/3 and in recent years about 80% are doctors and engineers. Setting that aside, the pass rate of CSS exams is a mere 2 to 3 %, if after that, we don't call them the cream of the nation, then I don't know who are the cream
according to youthiyas only members of PTI are cream of the nation, especially members who polish boots of IK
 
Constable

MPA (400+ posts)
آپ دونوں کا بھائی چارہ، بیچارہ، تھکا ہارا، اپنی جگہہ مقدم و معظم و معروف سہی،

لیکن میرا ’’بے ذاتی‘‘ خیال ہے کہ چونکہ پاکستان کا آئین کسی قسم کے وزیر اعظم کے مشیر کو نہیں جانتا، خاصکر جب وہ الیکشن بھی ہارا ہوا ہو۔ تو بنیادی بات ہے کہ وہ اپنی گاڑی پر حکومتِ پاکستان کا جھنڈا بھی نہیں لگا سکتا۔

باقی آپ کی بات درست ہے کہ یہ تفاصیل کوڈ بک میں درج ہوتی ہیں۔ آئین صرف مجموعی انداز سے نظامی ڈھانچہ اور بنیادی حقوق وضع کرتا ہے۔

جس بندے کو آئین، قانون، قواعد، ضوابط، اصولوں اور رسوم و روایات میں تمیز نہیں وہ خود کو بہت بڑا ریٹائرڈ بیورو کریٹ اور فلسفی بتائے تو ناچیز اُسکی گوشمالی کرنے میں حق بجانب ہے۔
 
Resilient

Minister (2k+ posts)
جیسے وہ قانون کی زبان میں کہتے ہیں نا کہ فلاں قانون کو فلاں پیرا سے ملا کر پڑھیں۔ تو اسی طرح یہاں بھی ان اے سی صاحبہ کے ری ٹویٹ کو فردوس عاشق کے روئیے سے ملا کر سمجھا جائے تو اسے بہتر سمجھا جا سکتا ہے۔
کیا یہ قابلِ معافی ہو گا کہ ایک اسسٹنٹ کمشنر ن لیگ کے ایک صاحب کے کسی ایسے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرے جہاں یہ لکھا ہو کہ بشیر میمن کی باتیں (سٹنگ) وزیراعظم کے کرمنل مائنڈ کا پتہ بتاتی ہیں۔​
.
Irrespective of anyone's political affiliation or feelings, I think her retweet is shocking.

شاہد بھائی ، یہ تھریڈ فیک اکاؤنٹ پر بنایا گیا ہے

E0b0n74WYAkXjdC
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

جس بندے کو آئین، قانون، قواعد، ضوابط، اصولوں اور رسوم و روایات میں تمیز نہیں وہ خود کو بہت بڑا ریٹائرڈ بیورو کریٹ اور فلسفی بتائے تو ناچیز اُسکی گوشمالی کرنے میں حق بجانب ہے۔
اجی داروغہ جی،

فرض کرو یہ جی کی بپتا جی سے جوڑ سنائی ہو.
فرض کرو ابھی اور ہو اتنی آدھی ہم نے چھپائی ہو؟
???
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

لیکن سطراط خان صاحب جیسے نابغہ روزگار نے خود کو چار سطروں تک محدود کر لیا ہے وہ بھی کبھی کبھار کے وقفوں سے۔
میں نے دیگر فورمز پر انکے فکری مجادلے دیکھے بھی ہیں۔ رشحاتِ قلم پڑھے بھی ہیں اور قلمی حوالوں سے انکا تعارف بھی ہے اور عرصہ دراز سے معترف بھی ہوں۔
سقراط خانصاحب کے بارے میری یہ رائے حق بیانی کے ذیل میں آتی ہے، امید ہے اسے خو خوشامد کے ذیل میں نہیں لیا جائیگا۔
socrates khan

جناب یہ ہم کیا سُن رہے ہیں؟ کیوں ؟ کیسے؟
آپ بھی عوام کو جوابدہ ہیں۔ یہ بھی پبلک سروس کے کام ہیں۔

جواب سے فوراً مطلع فرمائیں، نہیں تو ضابطے کے مطابق آپ کے خلاف یہاں یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

دوسرا یہ کہ ’’یک طرفہ‘‘ کے معنیٰ ابھی تک میں نے اور داروغہ جی نے لغت میں دیکھے نہیں ہیں، اور نہ ہی دیکھنے کا ہم نے تردّد کرنا ہے۔ اب اسکے مطالیب میں تبادل کی ذمہّ داری بھی آپ پر ہی عائد ہوگی۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
مشیر کسی سرکاری افسر سے پوچھ گچھ کا مجاز نہی اور کوئی سرکاری افسر کسی سرکاری پارٹی سے اپنی وابستگی عوامی پلیٹ فارمز پر دکھانے کا بھی مجاز نہی۔
عباسی صاحب، ہماری لوکل پنجابی میں کہاوت ہے کہ بھوکے سے بھوکا لڑے اور دونوں کو غش پڑے۔
 
The wizard

MPA (400+ posts)
yeh solution nahi hai..aissa system baunaoo ke farigh kero unn logo ko jo perform nahi kerthay yaa rishwat lehtay huaye pakray jaye...
Appa ny Jo b kiya wo theek nahi lakin ab yai ac social media pr Jo krti phir rhi hai wo b theek nahi isko hatana hi ab hakomat ki ratt krna hi hai
 
drxyz

Voter (50+ posts)
do you know about 2/3 of them are Doctors and Engineers, to be exact a bit more than 2/3 and in recent years about 80% are doctors and engineers. Setting that aside, the pass rate of CSS exams is a mere 2 to 3 %, if after that, we don't call them the cream of the nation, then I don't know who are the cream
exactly that's the point. cream of nation is Doctors and Engineers if you think it as career choice. CSS comes at tier 2. Whenever a doctor or engineer wants to do CSS it's so easy for them and number you already told. So again they are not cream of nation they are one of elite of nation.
 
kakamuna420

if you see the candidates, 80% belong to two minority sects. I am not here playing a sectarian game but it is a fact. Now, what are the goals? I don't know
 
Scholar1

Chief Minister (5k+ posts)
No doubt that CSS are cream of the nation and are very capable. Illiterate, corrupt Politicans destroyed Csp officers and made them corrupt too.
In General Ayub khan time pakistans beauracey was top most of entire asia.
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
exactly that's the point. cream of nation is Doctors and Engineers if you think it as career choice. CSS comes at tier 2. Whenever a doctor or engineer wants to do CSS it's so easy for them and number you already told. So again they are not cream of nation they are one of elite of nation.
I meant 80% of the CSS officers are engineers, doctors or professionals...
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
شاہد بھائی ، یہ تھریڈ فیک اکاؤنٹ پر بنایا گیا ہے

E0b0n74WYAkXjdC
جی شکریہ بھائی۔ مجھے یہ سب کچھ لکھنے کے بعد اس کا احساس ہو گیا تھا۔ جب اسی اکاؤنٹ سے مزید ایسی ٹویٹس آنی شروع ہوئیں کہ تو مجھے بھی شک ہو گیا تھا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
میں سونیا صدف صاحبہ کے نام سے نقلی ٹویٹس پوسٹ کرنے پر معزرت خواہ ہوں۔
 
socrates khan

Councller (250+ posts)

ڈاکٹر ایڈم کے ساتھ میرے اختلاف کی اساس اس نکتے پر ہے کہ یہ سراپا منافقت اور ایک مکمل مصنوعی کردار کا حامل شخص ہے۔ اسکی کھوکھلی باتیں اور لمبی لمبی ڈینگیں اس کے کم نسل اور بودا ہونے پر دلالت کرتی ہیں۔
اسکی چند باتیں آپکے ساتھ شئیر کرتا ہوں جو اِس دروغی کے مصنوعی بن کی عکاس ہیں، لکھتا ہے . . . . .
۔

۔
1: جنرل ضیاع الیک کے ساتھ میرے دیرینہ تعلقات تھے اور ایوان صدر میں جنرل ضیاع کے ہاں میرا بلا تکلف آنا جانا تھا۔

۔2: میں ایران کے سرکاری دورے پر گیا تو پاکستان کا ایمبیسڈر مجھے ائیرپورٹ لینے آیا۔ پھر ایک شام وہ مجھے کسی ایرانی ڈیگنیٹری کے ہاں عشائیے پر لے گیا جہاں اُسکی کی بیٹیاں نیم برہنہ میرے سامنے آ گئیں۔

۔3:میں ایک بہت بڑے گروپ آف کمپنیز کا مالک ہوں

۔4:میں ملٹی بلیئنئر ہوں۔

اب ان میں سے ہر ایک بات کو میں بلا تبصرہ آپکی فکر کیلئے غذا کے طور پر چھوڑتا ہوں کہ آیا کوئی اصلی نسلی بندہ یا ملٹی ملینئر اپنے بارے ایسی باتیں کہتا سُنا آپ نے؟

آپ اسکی پوسٹیں دیکھیں جن میں سے متعدد کسی کے فیس بک سے چرائی ہوتی ہیں یا کسی کی تحریر اپنے نام سے یہاں شائع کر کے منہہ اڈ کے بیٹھ جاتا ہے اب مجھے داد دی جائے۔ جو شخص فکری طور پر اتنا بوسیدہ اور نظریاتی طور پر اتنا کنگال ہو کیا اُسکی چھترول کرنا ہر حق شناش کا بنیادی انسانی فرض نہیں؟

آپ اسکی ٹونٹی فور سیون یہاں موجودگی دیکھیں، سطحی اور زیرِ ناف قسم کے تبصرے پڑھیں پھر اسکی گمراہ کُن اور تضادات کی مرکب شخصیت پر غور کریں۔ ہر وہ بات کرنا جو پاپولر ہو اور جسکے کہنے میں تلوے نہ جلیں، اسکی پالیسی ہے۔
کیا یہ وہی ہے جو یہ ہمیں بتلاتا ہے؟

برعکس اسکے پنا تعلق اُس مکتبِ فکر سے ہے جس کی کم از کم کوالیفکیشن یہ ہے کہ
جلیں تو جل جائیں ہونٹ، بولو
کٹیں تو کٹ جائیں ہاتھ، لکھو
مزا تو جب ہے کہ زہر پی کر
حدیثِ آبِ حیات لکھو

کانسٹیبل صاحب۔۔ آپ یونہی اس فورم کے تخلیقی حُسن کو گُد گداتے رہیں۔۔ ہم تو شروع سے آپ کی لفظوں پر طنز و مزاح سے بھرپور گرفت کو دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔۔ اور آج بھی اس فورم پر چانکیاں مارنے کا پہلا مقصد آپ کی باکمال تحریروں سے ادبی چُسکیاں لینا ہے۔۔ باقی آپ کی محبت اور نفرت کے اظہارئیے میں بھی ایک ادائے دلنوازی ہے۔۔ آپ یونہی حدیث آبِ حیات لکھتے رہیے اور پڑھے لکھے میلینئرز کے اندر چھپی فکری کنگالیت کو جنتا کے سامنے اُجاگر کرتے رہیے۔۔۔ایوری آبجیکشن اِز اوور رُولڈ۔۔۔
?
 
socrates khan

Councller (250+ posts)
socrates khan

جناب یہ ہم کیا سُن رہے ہیں؟ کیوں ؟ کیسے؟
آپ بھی عوام کو جوابدہ ہیں۔ یہ بھی پبلک سروس کے کام ہیں۔

جواب سے فوراً مطلع فرمائیں، نہیں تو ضابطے کے مطابق آپ کے خلاف یہاں یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

دوسرا یہ کہ ’’یک طرفہ‘‘ کے معنیٰ ابھی تک میں نے اور داروغہ جی نے لغت میں دیکھے نہیں ہیں، اور نہ ہی دیکھنے کا ہم نے تردّد کرنا ہے۔ اب اسکے مطالیب میں تبادل کی ذمہّ داری بھی آپ پر ہی عائد ہوگی۔

سہیل صاحب! سجنوں کے سامنے سر تسلیم خم ہے۔۔ جو جی میں آئے یکطرفہ کاروائی کیجئے ۔۔ لغت بھی آپ کی۔۔ سُخن بھی آپ کا۔۔ اور عُذرِ تساہلی کی گرفت کرنے کا ہنر بھی آپ کا۔۔
?
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
سہیل صاحب! سجنوں کے سامنے سر تسلیم خم ہے۔۔ جو جی میں آئے یکطرفہ کاروائی کیجئے ۔۔ لغت بھی آپ کی۔۔ سُخن بھی آپ کا۔۔ اور عُذرِ تساہلی کی گرفت کرنے کا ہنر بھی آپ کا۔۔
?
ایسے میں تو آپ کے خلاف سپریم کورٹ والا فیصلہ ہی دیئے دیتے ہیں۔

بھئی کہا تھا کہ یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ یہ نہیں لکھا تھا کہ لازمی لائی جائے گی۔

لہٰذا آپ ٹیکنیکل بنیادوں پر بری ہوئے۔

لیکن خیال رکھیئے گا، ریفرنس دوبارہ بھی بن سکتا ہے۔۔۔۔۔
?‍⚖️?‍⚖️?‍⚖️
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ویسے ایک سوال میں پہلے کرنا بھول گیا، کہ کیا کوئی مشیر خاص جو کہ الیکشن بھی ہارا ہوا ہو، کسی سرکاری افسر سے براہ راست پوچھ گچھ کرنے کا مجاز ہے؟

یہ سوال آپ نے مریم سے کبھی نہیں کیا کہ وہ کس حثیت میں سرکاری افسران سے میٹنگ کیا کرتی تھی .باپ کے بیرونی دوروں کے وقت اس کی غیر موجودگی میں وزیر اعظم کے فرائض سمبھالتی تھی

?
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
یہ سوال آپ نے مریم سے کبھی نہیں کیا کہ وہ کس حثیت میں سرکاری افسران سے میٹنگ کیا کرتی تھی .باپ کے بیرونی دوروں کے وقت اس کی غیر موجودگی میں وزیر اعظم کے فرائض سمبھالتی تھی

?
آپ کی یاد داشت بھی پکی پاکستانیوں والی ہے، جنھوں نے ۱۹۹۶ میں بے نظیر اور ۱۹۹۹ میں نواز شریف کے جانے پر بھنگڑے اور لڈیاں ڈالی تھیں اور مٹھائیاں بانٹی تھیں، لیکن سنہ ۲۰۰۸ تک ان کے تمام گناہ بھول کر دوبارہ سے انھی کے ہاتھوں نمبر لگوانے شروع کر دیئے۔

جناب وہ میں ہی تھا جو یہاں پر بھی مریم نواز کے ایک ارب کے فنڈ پر چڑھ بیٹھنے کے خلاف بولتا رہا۔

اور ویسے بھی یہ کیا بات ہوئی؟ مطلب مریم پٹواری گیری کرتی رہی تو مطلب ہے کہ فردوس اعوان پر بھی حلال ہوگئی؟ یہ تو پھر ہم نے تبدیلی کے نام پر وہی پرانا سودا خرید لیا۔۔۔۔