Pathetic Performance of Sonia Sadaf - AC Sialkot

Constable

MPA (400+ posts)
کانسٹیبل صاحب۔۔ آپ یونہی اس فورم کے تخلیقی حُسن کو گُد گداتے رہیں۔۔ ہم تو شروع سے آپ کی لفظوں پر طنز و مزاح سے بھرپور گرفت کو دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔۔ اور آج بھی اس فورم پر چانکیاں مارنے کا پہلا مقصد آپ کی باکمال تحریروں سے ادبی چُسکیاں لینا ہے۔۔ باقی آپ کی محبت اور نفرت کے اظہارئیے میں بھی ایک ادائے دلنوازی ہے۔۔ آپ یونہی حدیث آبِ حیات لکھتے رہیے اور پڑھے لکھے میلینئرز کے اندر چھپی فکری کنگالیت کو جنتا کے سامنے اُجاگر کرتے رہیے۔۔۔ایوری آبجیکشن اِز اوور رُولڈ۔۔۔
?

ڈارلنگ برادر، لو یو

جیو جتنا جی چاہے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
آپ کی یاد داشت بھی پکی پاکستانیوں والی ہے، جنھوں نے ۱۹۹۶ میں بے نظیر اور ۱۹۹۹ میں نواز شریف کے جانے پر بھنگڑے اور لڈیاں ڈالی تھیں اور مٹھائیاں بانٹی تھیں، لیکن سنہ ۲۰۰۸ تک ان کے تمام گناہ بھول کر دوبارہ سے انھی کے ہاتھوں نمبر لگوانے شروع کر دیئے۔

جناب وہ میں ہی تھا جو یہاں پر بھی مریم نواز کے ایک ارب کے فنڈ پر چڑھ بیٹھنے کے خلاف بولتا رہا۔

اور ویسے بھی یہ کیا بات ہوئی؟ مطلب مریم پٹواری گیری کرتی رہی تو مطلب ہے کہ فردوس اعوان پر بھی حلال ہوگئی؟ یہ تو پھر ہم نے تبدیلی کے نام پر وہی پرانا سودا خرید لیا۔۔۔۔

میری کوئی پوسٹ فردوس عاشق کے حق میں ہے تو دکھائیں ؟؟؟؟؟؟؟
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
سہیل صاحب! سجنوں کے سامنے سر تسلیم خم ہے۔۔ جو جی میں آئے یکطرفہ کاروائی کیجئے ۔۔ لغت بھی آپ کی۔۔ سُخن بھی آپ کا۔۔ اور عُذرِ تساہلی کی گرفت کرنے کا ہنر بھی آپ کا۔۔
?

اگر کوئی آپ کو سلام بھیجنا چاہے تو کیسے بھیجے ؟
?
 
socrates khan

Councller (250+ posts)
اگر کوئی آپ کو سلام بھیجنا چاہے تو کیسے بھیجے ؟
?

سلام بھیجنے کے ویسے تو کئی طریقے ہیں۔۔ جن میں سے چند ایک پیش خدمت ہیں۔۔ سب سے آسان اور معروف طریقے کے مطابق اپنے کی بورڈ کی مدد سے "سلام" لکھ کر پوسٹ کر دیجئے۔۔دوسرے طریقے کے مطابق جب چاندنی رات کا پہرہ ہو۔۔ فضاؤں میں ایک سکوت گہرا ہو۔۔۔تو آپ اپنے آنگن میں مشرق کی طرف چہرہ کرکے یہ الفاظ پڑھ لیجئے۔۔" چار حرفی لفظ سلام بخدمت جناب سقراط سینڈ کرتی ہوں بشکل ٹی ٹی"۔۔ تیسرا طریقہ برقی سلام ہے جو اپنے سِیکرٹ پروٹوکول کی وجہ سے کافی اِن ہے۔۔ اس طریقے کی پروسیجرل کاپی آپ کے اِن باکس میں بھیج دی جائے گی۔۔چوتھے طریقے میں دل میں ایک اَن کہی سی پلاٹونک لہر اُٹھتی ہے ۔ ۔ اور فاصلوں کو سمیٹتے ہوئے چاہِ دوستی کی راہ ہموار ہوتی چلی جاتی ہے۔۔آپ کو جو طریقہ آسان اور مرغوب لگے ،تو سُپر وومن بن کر پورے اعتماد سے عمل کیجئے گا۔۔۔

سیکریٹ طریقہ ہی من کو بھاتا ہے
?
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
خیر میں تو آپ پر الزام نہیں لگاتی لیکن آپ کو لوگ پٹواری سمجھتے ہیں

?
چلیں لوگ غلط ہی سمجھیں، لیکن پھر بھی کچھ سمجھتے تو ہیں۔ ورنہ ہم جیسوں کو کچھ نہ بھی سمجھا جائے تو بھی ہم کیا کر سکتے ہیں؟ اور ہمیں کرنا بھی کیا چاہیئے؟
?
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
چلیں لوگ غلط ہی سمجھیں، لیکن پھر بھی کچھ سمجھتے تو ہیں۔ ورنہ ہم جیسوں کو کچھ نہ بھی سمجھا جائے تو بھی ہم کیا کر سکتے ہیں؟ اور ہمیں کرنا بھی کیا چاہیئے؟
?

پٹواری سمجھے جانے سے بہتر ہے انسان کچھ نہ سمجھا جائے

?
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
سلام بھیجنے کے ویسے تو کئی طریقے ہیں۔۔ جن میں سے چند ایک پیش خدمت ہیں۔۔ سب سے آسان اور معروف طریقے کے مطابق اپنے کی بورڈ کی مدد سے "سلام" لکھ کر پوسٹ کر دیجئے۔۔دوسرے طریقے کے مطابق جب چاندنی رات کا پہرہ ہو۔۔ فضاؤں میں ایک سکوت گہرا ہو۔۔۔تو آپ اپنے آنگن میں مشرق کی طرف چہرہ کرکے یہ الفاظ پڑھ لیجئے۔۔" چار حرفی لفظ سلام بخدمت جناب سقراط سینڈ کرتی ہوں بشکل ٹی ٹی"۔۔ تیسرا طریقہ برقی سلام ہے جو اپنے سِیکرٹ پروٹوکول کی وجہ سے کافی اِن ہے۔۔ اس طریقے کی پروسیجرل کاپی آپ کے اِن باکس میں بھیج دی جائے گی۔۔چوتھے طریقے میں دل میں ایک اَن کہی سی پلاٹونک لہر اُٹھتی ہے ۔ ۔ اور فاصلوں کو سمیٹتے ہوئے چاہِ دوستی کی راہ ہموار ہوتی چلی جاتی ہے۔۔آپ کو جو طریقہ آسان اور مرغوب لگے ،تو سُپر وومن بن کر پورے اعتماد سے عمل کیجئے گا۔۔۔
?
صاحب یہ جو چوتھی لہر ہے، یہ ساحلوں کو بھی لے ڈوبتی ہے، کیونکہ اسمیں سقراطیت سے زیادہ بقراطیت کا عنصر پایا جاتا ہے سقراط اور افلاطون کے نظائر میں تو جو اختلاف ہے، وہ تو ان دونوں کا استاد بقراط ہی سلجھا سکتا تھا۔

ہم تو ری پبلک اور لائیسیم کی افکار میں ابھی تک الجھے ہی پڑے ہیں۔ ٹیلیفون کے تار کی طرح۔
لگتا ہے اس الجھاوٗ کابقراط کو پہلے ہی علم ہوگیا تھا، جو خود ہی زہر کا پیالہ پی کر پتلی گلی سے نکل لیا۔
?
 
Last edited:

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
پٹواری سمجھے جانے سے بہتر ہے انسان کچھ نہ سمجھا جائے

?
تیرا خیال ہے، تیرا جمال ہے، اورتو ہے
مجھے یہ فرست کاوش ہی کہاں، کہ کیا ہوں میں؟

لوگ سمجھتے رہیں جو بھی، ہمارا کام لوگوں کی سمجھ سے زیادہ جو اپنی سمجھ میں آتا ہے اس سے ہوتا ہے۔
کبھی اِس مکاں سے گزر گیا، کبھی اُس مکاں سے گزر گیا
ترے آستاں کی تلاش میں، میں ہر آستاں سے گزر گیا

ابھی آدمی ہے فضاؤں میں، ابھی آدمی ہے خلاؤں میں
یہ نجانے پہنچے گا کس جگہ اگر آسماں سے گزر گیا

کبھی تیرا در، کبھی دربدر، کبھی عرش پر، کبھی فرش پر
غمِ عاشقی ترا شکریہ، میں کہاں کہاں سے گزر گیا

کبھی مہرو ماہ و نجوم سے، کبھی کہکشاں سے گزر گیا
جو تیرے خیال میں چل پڑا، وہ کہاں کہاں سے گزر گیا

یہ مرا کمالِ گنہ سہی، مگر اس کو دیکھ، مرے خدا
مجھے تُو نے روکا جہاں جہاں میں وہاں وہاں سے گزر گیا

جسے لوگ کہتے ہیں زندگی وہ تو حادثوں کا ہجوم ہے
وہ تو کہیے میرا ہی کام تھا کہ میں درمیاں سے گزر گیا

میں مرادِ شوق کو پا کے بھی نہ مرادِ شوق کو پاسکا

درِ مہرباں پہ پہنچ کے بھی، درِ مہرباں سے گزر گیا

چلو عرشؔ محفلِ دوست میں کہ پیامِ دوست بھی ہے یہی
وہ جو حادثہ تھا فراق کا سرِ دشمناں سے گزر گیا
 
Last edited:

Constable

MPA (400+ posts)
سلام بھیجنے کے ویسے تو کئی طریقے ہیں۔۔ جن میں سے چند ایک پیش خدمت ہیں۔۔ سب سے آسان اور معروف طریقے کے مطابق اپنے کی بورڈ کی مدد سے "سلام" لکھ کر پوسٹ کر دیجئے۔۔دوسرے طریقے کے مطابق جب چاندنی رات کا پہرہ ہو۔۔ فضاؤں میں ایک سکوت گہرا ہو۔۔۔تو آپ اپنے آنگن میں مشرق کی طرف چہرہ کرکے یہ الفاظ پڑھ لیجئے۔۔" چار حرفی لفظ سلام بخدمت جناب سقراط سینڈ کرتی ہوں بشکل ٹی ٹی"۔۔ تیسرا طریقہ برقی سلام ہے جو اپنے سِیکرٹ پروٹوکول کی وجہ سے کافی اِن ہے۔۔ اس طریقے کی پروسیجرل کاپی آپ کے اِن باکس میں بھیج دی جائے گی۔۔چوتھے طریقے میں دل میں ایک اَن کہی سی پلاٹونک لہر اُٹھتی ہے ۔ ۔ اور فاصلوں کو سمیٹتے ہوئے چاہِ دوستی کی راہ ہموار ہوتی چلی جاتی ہے۔۔آپ کو جو طریقہ آسان اور مرغوب لگے ،تو سُپر وومن بن کر پورے اعتماد سے عمل کیجئے گا۔۔۔
?

اُس نے پوچھا، "جناب کیسے ہو؟"۔
اِس خوشی کا حساب کیسے ہو

سعداللہ شاہ