Rigging, Mandate and Pakistan

k.a.kiani

Minister (2k+ posts)


بڑی ہی عجیب بات ہے اور ایک تماشہ بے شرمی بپا ہے۔ سچ کو جھوٹ سے اور جھوٹ کو سچ سے ایسا مکس کیا جا رہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ بندہ اپنا ری ایکشن کسطرح دے۔ ایسے میں تحمل کی ضرورت ہے تدبر اور سوچ بچار کی ضرورت ہے کیونکہ جو آپکے آگے پیچھے ہو رہا ہے وہ ویسے ہی نہیں ہو رہا بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے۔ دھاندلی ہو یی بھی ہے اور دھاندلی نہیں بھی ہویی۔ ایکطرف ویڈیوز موجود ہیں تو دوسری طرف بندہ بندہ بیلٹ پیپر اور موہریں لیے پھر رہا ہے۔ ایکطرف سیاسی پارٹیاں شور مچا رہی ہیں لوگ دھرنے دے رہے ہیں اور دوسری طرف الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ تاریخ کے بہترین اور شفاف الیکشن ہوے ہیں ۔ یادرہے یہ وہی الیکشن کمیشن ہے جس نے صرف دعاے قنوت سنکر ہی اہل یا نااہل ہونے کا فیصلہ سنادیا تھا۔ نہ کراچی کے ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کا حق ملا تو نہ اوورسیز پاکستانیوں کو۔ جنکو حق ملا تو انکے ووٹ نظر ہی نہیں آے بیلٹ بکسوں میں*اور اگر تھے بھی تو گنتی کرتی انگلیوں*تک نہیں پہنچے۔ ایسی ہا ہا کار کہ اللہ کی پناہ۔ ظلم یہ کہ اگر کویی احتجاج کرے تو بدتمیز، بچگانہ اور امیچور ہونے کا الزام ۔ حالانکہ انکا مطالبہ صرف اتنا کہ انصاف ہو اور ہمیں یقین دلا دیا جاے کہ ہمارے ووٹ کو وہ اہمیت ملی ہے جو ملنی چاہیے تھی۔ فنگر پرنٹ چیک کرنے کے آلے موجود ہر اس شخص کا منہ بند کرنے کے لیے جو دھاندلی دھاندلی کرتا پھر رہا ہے لیکن الیکشن کمیشن استعمال کرنے سے انکاری اب اس پر انہیں کرپٹ کہو تو برا بھلا سنو۔

اب یہ سب ہونے کے باوجود کیا جمہوریت صحیح راہ پر چل رہی ہے۔ جو جیت گیا ہے وہ کہہ رہا ہے کہ میرے مینڈیٹ کا احترام کرو چاہے وہ صحیح ہے یا دھاندلی شدہ۔ بات تو صحیح ہے بھیی جسکی لاٹھی اسکی بھینس جو اپنے ووٹ یا اپنے مینڈیٹ کی حفاظت نہیں*کرسکتا تو اسے کویی حق نہیں ملک پر حکومت کرنے کا۔ لیکن کیا یہ قانون جنگل کا نہیں؟؟؟؟ مجھے تو مقتدر حلقوں سے یہی سننے کو مل رہا ہے کہ اب یہ ٹھیک ہو ا ہے یا غلط ۔ اب تو یہی ٹھیک ہے جو چاہے کر لو۔ عتیقہ اوڈھو کی شراب پر سوو موٹو لینے والوں نے عوام کے مینڈیٹ کی چوری پر کویی سوو موٹو نہیں لیا۔ قانون نے ہمیشہ چیزوں کو ایک آنکھ سے دیکھا ہے اب دیکھتے ہیں کہ دوسری آنکھ کھول کر ن لیگ کی حکومت کو بھی دیکھنے کی کوشش ہوتی ہے یا نہیں۔

تحریک انصاف اور اسکے سپورٹرز کو یہ بات ماننے پر مجبور کیا جا رہے ہے کہ جو کچھ بھی ہو چکا ہے وہ ہو چکا اب اس نتیجہ کو مان لو۔ لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم مان لیں۔

عمران خان کا یہ بیان تھا کہ اگر 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کی گیی تو پھر ہم لوگ گلیوں میں ہوں گے۔ اب خان صاحب سے گذارش ہے کہ یا تو ٹی وی پر آکر ایک بیان دے دیں کہ 2013 کے الیکشن صحیح اور فری اینڈ فیر ہیں۔ اور پھر آگے چلیں صوبہ پختوانخواہ میں پرفارم کریں اور قومی اسمبلی میں ایک اچھی اپوزیشن کی مثال قایم کریں ۔ لیکن اگر خان صاحب یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن رگ ہوے ہیں تو مہربانی کریں
اور سڑکوں پر آییں اور بھرپور احتجاج میں اپنے سپورٹرز کا ساتھ دیں اور الیکشن کمیشن کو مجبور کردیں کہ وہ مخصوص حلقوں میں ری کاوینٹنگ کریں اور فنکر پرنٹ چیک کریں اور ابھی پھر سے خدا را عدالت عدالت نہ کھیلنے لگ جاییے گا۔ انسان کی عزت اور عظمت اس سے بڑھتی ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر کتنا قایم رہتا ہے اور اپنے منہ سے نکلے ہوے لفظوں کا کتنا پاس رکھتا ہے۔

تحریک انصاف اور اس کے سپورٹرز کے جو امی ابو بننے کی کوشش کرتے ہیں اور انکوسمجھانے کی کوشش کرتے ہیں وہ اپنا گھر پہلے سیدھا کرلیں ۔ عمران کی بلے سے پھینٹی لگانے کی بات تو یاد ہے لیکن زرداری کو لٹکانے اور گلیوں میں گھسیٹنے والے آج عام معافیوں کا اعلان کرتے پھررہے ہیں۔ عمران نے کونسی بدتمیزی کی تھی 1997 میں کہ اس پر اور اسکی فیملی پر اتنا گندہ پروپیگنڈہ چلایا گیا۔ عمران کو تمیز سکھانے سے پہلے وہ اسکا جواب دیے دیں کہ نصرت بھٹو کے بارے میں جب فحش گویی ہو رہی تھی تو اسوقت یہ اخلاق کی باتیں کہاں گییں تھیں ۔ آج ہمیں میچور ہونے کا سبق پڑھایا جا رہا ہے ۔ ہر جگہ تم رولا ڈالتے ہو کہ عمران نے گالیاں نکالیں ہیں لیکن جب پوچھا جاتا ہے کہ ایک گالی تو بتا دو جو عمران نے میاں صاحب کو نکالی ہو تو بھاگ جاتے ہو۔ اصل بات یہ ہے کہ تمھارے پاس تحریک انصآف اور عمران کے خلاف لگانے کو کویی مناسب الزام ہے ہی نہیں۔ عمران میچور نہیں لیکن میاں صاحب میچور ہیں جنھوں نے بلٹ ٹرین چلانے کا وعدہ ایسے ملک میں کیا جہاں اولین مسلہ ہی بجلی کا ہے جو انھوں نے خود مانا ہے کہ تین سال سے پہلے لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکیں گے یعنی کہ تین سال کے بعد بجلی ہویی بھی تو اتنی ہی ہو گی کہ بنیادی ضروریات پوری کی جاسکیں بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تو پھر بھی نہیں ہو گی۔ عوام بھی ایسی سادہ کہ بلٹ ٹرین بننے کی خوشی میں ووٹ دے دی۔ اب ایسی میچوریٹی آیی ہے آپ میں دو دفعہ وزارت عظمی اور 5 دفعہ وزارت اعلی کے بعد تو پھر اللہ ہی حافظ ہے اس قوم کا۔ لیکن کیا کریں مینڈیٹ جو دے دیا ہے۔ آگے پانچ سال پی پی پی مینڈیٹ کی دھایی دیتے ہوے ہو لوٹ مار کرگی اور اب ن لیگ مینڈیٹ کے نام پر دمادم مست قلندر مچاے گی ۔
 

kashif1234

Politcal Worker (100+ posts)
Imran Khan said if there would be rigging in elections then he would be going to block all cities in protest ....,we are waiting to see his promise to be fulfilled otherwise this would also be let down as many of other his claims???? Recently he gave 3 days deadline to ECP also !!!! Kia Hoya Tera wadaaa!!!!!!
 
Last edited:

jason

Chief Minister (5k+ posts)
He is seriously injured spinal cord injury is very dangerous and with carelessness can result into permanent disability.It would be very difficult for him to come out and lead in road protests.With this disability i hope it is temporary, PTI has also become disable. SMQ and JH are not taking clear stance on rigging.they have to clear up there minds now.
 

delta_paki

MPA (400+ posts)
Rigging culture aise nie khatam ho ga Pakistan mey...someone like Imran Khan should step-up and take the challenge to the faces of all these corrupt official of Election Commission of Raiwind/Azizabad...tabdeeli bethe bethe nie ayi gi...we will have to fight for it...