Twitter to clear out inactive accounts and free up usernames

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
61554958_41614913.jpg


نیویارک :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے صارفین کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے جو 6 ماہ یا اس سے زائد عرصے سےلاگ ان نہیں ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے صارفین کوایک ای میل میں کہا ہے کہ وہ دسمبر تک کم از کم ایک بار ضروراپنے اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوجائیں ورنہ آپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوسکتا ہے۔ٹوئٹر کے مطابق ہم لوگوں کی بات چیت کو بامقصد بنانے کے لیے ایسے اکاؤنٹ کوکلیئر کرنا چاہتے ہیں جو زیادہ استعمال نہیں ہوتے تاکہ زیادہ بہتر اورقابل اعتبار معلومات ٹوئٹر پر شیئر ہو ۔کمپنی کے مطابق کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں میں ٹوئٹر کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اس کے ساتھ ساتھ جبکہ ان کو یہ بھی یاد دہانی کروانا ہے کہ جب انہوں نے اکاؤنٹ بنایا تھا تو اس حوالے سے ہماری پالیسی میں یہ بات واضح طور پر بیان کی گئی تھی۔

ٹوئٹر کی طرف سے ایسے صارفین کو نوٹیفکیشن بھی بھیجے گئے ہیں جو کافی عرصے سے اپنے اکاؤنٹ کو استعمال نہیں کررہے ہیں ۔ ٹوئٹر ترجمان کا کہنا تھا کہ 11 دسمبر کے بعد ایسے تمام صارفین کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ یا معطل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائےگا یہ عمل کئی ماہ میں مکمل کیا جاسکے گا کیونکہ بیک وقت سب اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے سے اجتناب برتا جائے گا۔

http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Technology/9028-1574881200