Very Interesting: A Turkish Lady Doing Vlog in Urdu!

brohiniaz

Chief Minister (5k+ posts)

ماشاء اللہ! ماشاءاللہ بہت آعلیٰ ، محترم ڈاکٹر صاحب ، ترکوں کو دیکھ کر پتہ نہیں کیوں آنکھوں میں ایک شفیق سی چمک اور جسم میں ایک انجانی بھائی چارے کی بجلی سی دوڑنے لگتی ہے ، کچھ ہی دن پہلے بہن " ترکن اتے " کا یے وی لاگ نظروں سے گزرا تھا

hello

بہت پیاری بیٹی ہے اپنے ماں باپ کی اس کا پاکستان سے پیار لگاؤ دیدہ دنی ہے پاکستان میں شادی بھی کر چکی ہے اس کا خاوند لاہور سے تعلق رکھتا ہے یہ پاکستان لاہور میں پڑھتی رہی ہے اس کے وہ دن اور یہاں واقعات جو اس نے پاکستان میں گزارے بتاتی انتہائی پیاری بہن لگتی ہے کرد ہے گاؤں کی رہنے والی ہے آج کل استنبول میں ملازمت کر رہی ہے ساتھ پاکستان کے حوالے سے بڑی خوبصورت ویڈیوز بناتی ہیں پاکستان اور ترقی کو قریب لانے کے لیے بڑی کوشش کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا خاوند یعنی ہمارا پاکستانی بھائی آج کل ترکی میں دل میں درکھا سے لگا رہتا ہے ان کے لیے دعا گو رہتا ہوں یہ آباد شاد رہیں ۔۔۔۔۔ ان کی محبتیں قائم رہیں ۔۔۔۔۔۔ مجھے کچھ دن پہلے اس کی ایک بات بہت بڑی پیاری لگی کہ میں نے اب پنجابی سیکھنی ہے کیوں کہ میری نندیں میرے خاوند سے پنجابی میں بات کرتی ہیں تو مجھے سمجھ نہیں آتی تو میں پریشان ہو جاتی ہوں اب میں پنجابی سیکھو گیں ۔۔۔۔۔۔ بڑی ہنسی آئی نندیں چاہے پاکستان کی ہوں اور بھابی چاہے ترکی کی ہو مقابلہ رہتا ہے
 
Last edited: