Which Minister of PTI is in contact with N league to bring change in Prlmnt

Realpaki

Senator (1k+ posts)
792666_4187612_pti_akhbar.jpg


اسلام آباد (انصار عباسی) معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر نے مبینہ طور پر نون لیگ کی سینئر قیادت کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی پیشکش کی ہے۔

ایک باخبر ذریعے نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وفاقی وزیر نے حال ہی میں نون لیگ کی سینئر رہنما کی فیملی کے ایک رکن سے اس معاملے پر بات کی ہے کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو پی ٹی آئی کے کئی ارکان قومی اسمبلی بھی اس کی حمایت کریں گے، پی ٹی آئی کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ پیغام نواز شریف، شہباز شریف اور خواجہ آصف تک پہنچا دیا گیا ہے۔ نون لیگ نے اب تک وفاقی وزیر کے اس ’’خیال‘‘ کا جواب نہیں دیا اور فی الحال کیلئے ’’ انتظار کرو اور دیکھو‘‘ کی پالیسی کو ترجیح دے رہی ہے۔

اس نمائندے نے مذکورہ وزیر سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے دوٹوک الفاظ میں انکار کیا کہ انہوں نے شریف فیملی والوں کو ایسا کوئی پیغام پہنچایا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مذکورہ وزیر نے نون لیگ کی سینئر قیادت کے خاندان کے فرد سے رابطے کیلئے اپنا ذاتی موبائل فون استعمال کیا۔ ان کی نون لیگ کے مذکورہ شخص کے ساتھ پرانی وابستگی ہے اور بظاہر اسی تعلق کی وجہ سے ان کو نون لیگ تک یہ پیغام پہنچانے کی ترغیب ملی۔

ذریعے نے یہ بھی بتایا کہ ایوان میں تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 12؍ سے زائد ارکان اسمبلی تیار ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے وفاقی وزیر کا پس منظر میں نون لیگ والوں کے ساتھ رابطہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کیلئے پریشانی کا باعث بنے کچھ تنازعات کے دوران ہی سامنے آیا ہے۔

ایک طرف اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے پہلے ہی حکومت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے تو دوسری طرف ق لیگ والوں کا سیاسی موڈ بھی پی ٹی آئی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

ایسے میں ’’مائنس ون‘‘ فارمولے کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں اور اس میں بھی کوئی اور نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان نے خود قومی اسمبلی میں اپنے حالیہ بیان میں اس بابت بات کی۔ انہوں نے ’’مائنس ون‘‘ فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے ’’مافیائوں‘‘ اور ’’کارٹل‘‘ کیخلاف کارروائی کی بات کی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے حالیہ بیان سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں معاملات اچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین نے اسد عمر کو وزارت خزانہ سے ہٹوایا اور جہانگیر ترین، اسد عمر اور شاہد محمود قریشی کی آپسی لڑائی کی وجہ سے پارٹی کو زیادہ نقصان ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے عمران خان حکومت کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا اور وائس آف امریکا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان سے بڑی توقعات تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ عوام نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو نٹ بولٹ کسنے کیلئے نہیں بلکہ نظام میں اصلاحات لانے کیلئے منتخب کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے مسائل میں سے ایک یہ بھی ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت جس میں اسد عمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں، کے درمیان آپسی لڑائی جاری ہے، لہٰذا اس صورتحال سے سیاسی خلا پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب سیاسی خلا پیدا ہوگا تو اسے نئے لوگ پُر کریں گے جن کا سیاست سے تعلق نہیں ہوگا۔

جب آپ کی بنیادی (کور) ٹیم میں مسائل ہوں گے تو اس میں نئے لوگ آئیں گے جو خیالات سے ہم آہنگ نہیں ہوں گے اور وہ کام کر پائیں گے اور نہ ان میں صلاحیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس آپسی لڑائی نے پارٹی کو اور بالخصوص سیاسی کلاس کو نقصان پہنچایا ہے۔

ہفتے کو وزیر ریلوے شیخ رشید نے بیان دیا تھا جس سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ حکمران اتحاد میں معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔ ممکنہ ون کی صورت میں ممکنہ طور پر مائنس تھری کی وارننگ دیتے ہوئے شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے وزیروں کو مشورہ دیا تھا کہ اپنے گندے کپڑے میڈیا کے سامنے نہ دھوئیں۔

رشید نے کہا کہ ہم آخری چوائس نہیں ہیں، کچھ وزراء وہ کام کر رہے ہیں جو اپوزیشن والے بھی نہیں کر پائے۔


.

پی ٹی آئی وزیر کا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم
اعتماد کیلئے ن لیگ سے رابطہ


I think Khusro Bukhtiyar the one who is in contact with N league as he is under redar of NAB for his Assets Investigation.
 
Last edited by a moderator:

smartmax1

Senator (1k+ posts)
.

پی ٹی آئی وزیر کا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم
اعتماد کیلئے ن لیگ سے رابطہ


I think Khusro Bukhtiyar the one who is in contact with N league as he is under redar of NAB for his Assets Investigation.
and how many PMLn members are in contact with Govt. that will bring big change
 

Hasta la vista

Politcal Worker (100+ posts)
the man is no other then Shah Mehmood Qureshi

BUT,

N should not provide a escape parachute to Imran Ahmed Niazi's future politics

Let Nikka drown under Abbas's weight ....once for all ?
 

zeee_83

Voter (50+ posts)
the man is no other then Shah Mehmood Qureshi

BUT,

N should not provide a escape parachute to Imran Ahmed Niazi's future politics

Let Nikka drown under Abbas's weight ....once for all ?
Nikke k aba ne to 2013 me govt bnwai thi or ab b polish ki poori try hai. Farq kia hai dono mein?
 

Moula Jutt

Minister (2k+ posts)
the man is no other then Shah Mehmood Qureshi

BUT,

N should not provide a escape parachute to Imran Ahmed Niazi's future politics

Let Nikka drown under Abbas's weight ....once for all ?
اسی لئے کسی نے خوب کہا ھے کہ کوسے جمن تے کندھاں کمبھن۔
پٹواری اور کھوتے(نوٹ یہاں کھوتے سے مراد مجاور بھی لی جا سکتی ھے۔ ) دونوں بھائیوں کو اللہ تعالٰی نے دماغ جیسی نعمت سے محروم رکھا ھے ۔اسلیے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ھیں ۔اسلئے فضول لخویات کی بجائے۔ راشن پانی پر دھیان دیں تو اچھا ھے۔
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Lakh de Lanat tujh per insar Abassi ajj tere sahat sey be itbar uth geya ha.
Tujhay tere man ke qassam ha minstre ka nam bata Ager tu sacha ha.
 

stoic

Minister (2k+ posts)
بلو کھسرے کی ٹرین مارچ کی کامیابی کے بعد، مولانا کے کامیاب تحریک کے بعد، سینیٹ اور بجٹ میں حکومت کو ناکام کرنے کے بعد، شہباز کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل اور لندن سے پاکستان میں کورونہ کا کامیابی سے خاتمہ کرنے کے بعد، قاضی ایزی پیسا کا کیس جیتنے کے بعد، مائنس ون کرنے کے بعد پٹواریوں کی حکومت کے خلاف ایک اور کامیابی
 

Competent

Minister (2k+ posts)
the man is no other then Shah Mehmood Qureshi

BUT,

N should not provide a escape parachute to Imran Ahmed Niazi's future politics

Let Nikka drown under Abbas's weight ....once for all ?

Did you even read this news? The minister's name is mazkura sahab according to this news!
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
the man is no other then Shah Mehmood Qureshi

BUT,

N should not provide a escape parachute to Imran Ahmed Niazi's future politics

Let Nikka drown under Abbas's weight ....once for all ?
ہاہاہا ...ویسے تو شاہ محمود بھی شاہ محمود سے آگاہ نہیں ہے
لیکن اس کیس میں تو شاہ محمود والله نہیں ہے