Shahid Abassi
Chief Minister (5k+ posts)
حالنکہ ہماری بیٹنگ دو میچوں میں فیل ہوئی ہے لیکن پھر بھی ہمارا اصل مسئلہ ورلڈ کلاس بالرز کا نہ ہونا ہے۔ نارمل حالات میں حسن علی جیسے بالر چھوتے یا پانچویں نمبر کے بالر ہوتے ہیں لیکن ہماری بالنگ کی حالت اتنی بری ہے کہ آج ہمارا سب سے اچھا بالر حسن علی ہی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی جیسے بالر اچھی قومی ٹیموں میں جگہ تک نہی بنا سکتے لیکن یہ ہمارا کیٹیگری اے کا کھلاڑی ہے۔ شاداب خان پچھلے دو سال سے بلا وجہ ٹیم کے ساتھ لٹک رہا ہے۔ ہر اوور میں ایک یا دو فل ٹاس پھینکتا ہے یا بہت شارٹ، مار بھی بہت پڑتی ہے۔ اور مار کھاتے کھاتے کوئی آدھ وکٹ باؤنڈری پر کیچ کی صورت میں مل بھی جاتی ہے۔ لیکن اسے صرف اس لئے رکھا ہوا ہے کہ کہ کبھی کبھار بیٹنگ بھی کر لیتا ہے اور فیلڈر بھی اچھا ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ امارات میں ہونا ہے جہاں ہمیں ٹیم میں تین سپنر چاہئیں، دو ریگولر اور ایک بیٹسمنین جو بالنگ بھی کرتا ہو۔ نعمان علی نے دو تین میچوں میں اچھی بیٹنگ بھی کی ہے جس میں اچھے خاصے چوکے چھکے بھی جڑے ہیں لیکن مجال ہے جو اسے کسی جگہ آزمانے کی کوشش کی گئی ہو۔ فہیم اشرف نہ تو وکٹ لیتا ہے اور نہ ہی کبھی سکور کرتا ہے۔ پچھلے دس میچوں میں اس نے صرف ایک دفعہ دس سے زیادہ سکور کیا ہے لیکن اسے ورلڈ کلاس آل راؤنڈر بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔