فرانس کے سفیر کو نکالنے سے پہلے فرانس کی بنائی ہوئی اِن چیزوں کو اپنے مُلک سے بین یا ختم کروائیں:
۱) ستیٹھو سکوپ
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں سب ڈاکٹر حضرات سے اُن کے گلے میں لٹکے سٹھیٹو سکوپ ضبط کر کے اُس پر ٹریکٹر چلا دیں اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۲) پیرا شوٹ
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں پیرا شوٹ کو پاکستان میں ختم کروا دیں، جو ہیں، اُن میں موریاں کر دیں اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۳) تصویر
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں آج سے کوئی تصویر نہ لیں، نہ کھینچیں اور نہ کھچوایں اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۴) اسپرین
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں آج سے اسپرین دوائی کھانے سے اجتناب فرمائیں اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۵) سینما
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں آس پاس کے سارے سینما گھر مسمار کر دیں اور عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۶) کیمرے والا فون
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں اپنے کیمرے والے فون زمین پر زور سے پٹخ کر ماریں اور عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۷) پنسل شاپنر
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں سب بچوں سے
کے سکّے کو تیز کرنے والے شاپنر اُٹھا کر سمندر میں پھینک دیں اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۸) سائیکل
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں آج سے پاکستان کی ساری سائیکلوں میں سے ہوا نکال کر کباڑیے کو بیچ دیں اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۹) کیلکولیٹر
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں آج سے سب کیلکولیٹر کے پیچ نکال اور سکرین نکال کر ناکارہ بنا دیں اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۱۰) ہوائی جہاز
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں تمام جہازوں میں آج سے سفر کرنا ترک کر دیں اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۱۱) چھتری
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں آج سے چھرتیوں کو پاکستان میں ختم کر دیں اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۱۲) موٹر سائیکل
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں آئندہ سے موٹر سائیکل پر سفر کر کے دھرنے وغیرہ پر نہیں جائیں گے اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں گے۔
۱۳) ٹیکسی
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں آج سے ٹیکسی پر بھی سفر نہیں کریں گے، جہاں ٹیکسی نظر آئی اُس کے شیشے دروازے نکال دیں گے اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۱۴) ہیلی کاپٹر
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں آج سے ہیلی کاپٹر پر سفر کو حرام قرار دے دیں گے اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۱۵) چولی (برا)
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں آج سے اپنے گھروں کی خواتین سے چولی چھین چھین کر آگ لگا دیں گے اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۱۶) سلائی مشین
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں آج سے سلائی مشین جیسے شیطانی آلات کو سفائے ہستی سے مٹا دیں گے اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۱۷) کین (کھانا محفوظ کرنے کے لیے)
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں آج سے کین والا کوئی بھی کھانا نہیں لیں گے اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۱۹) سٹریلیزیشن (جراثیم کشی)
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں آج سے ٹیکا لگوانے سے پہلے ٹیکے کی سوئی کو سٹریلائز نہیں کروائیں گے اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کا ثبوت دیں۔
۲۰) پیسچرائزیشن
مولانا حضرات سے گزارش ہے نبی پاک ﷺ کی محبّت میں پیسچرائز دودھ کا استمعال ترک کر دیں اور اپنے عاشقِ رسول ہونے کہ ثبوت دیں۔
مولانا حضرات سے گزارش ہے کہ اگر آپ واقعی میں حضرت محمّد مصطفیٰ ﷺ کے سچے عاشق بننا چاہتے ہیں تو جو درس اُنہوں نے اپنی اُمّت کو دیا ہے، اُسی کی پیروی کر لیں اور قرآن مجید خود سے ترجمے کے ساتھ پڑھیں۔ فرانس کو اگر بین ہی کرنا ہے تو پہلے فرانس کی بنائی ہوئی چیزوں پر تو بین لگائیں، ورنہ آپ سے بڑا منافق کوئی نہیں ہو گا۔ فرانس میں اِس وقت ۳.۳۵ ملین مسلمان مقیم ہیں اور پوری دُنیا میں مسلم ممالک کی تعداد ۵۰ کے قریب ہے لیکن کیا اُن میں سے کوئی بھی آپ کے موقف کا ساتھ دے رہا ہے؟ آخر خود سوچیے کون آپ کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے؟ ضروری نہیں ہوتا آپ کو جو بتایا یا سکھایا جا رہا ہو، وہی سچ ہو۔ خود بھی تحکیک کریں اور اللہ کی مدد مانگیں۔ وہی ایک ہستی ہے جو سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔
دشمن سے اگر لڑنا ہی ہے تو پہلے اُس کے برابر میں کھڑے ہونے کی کوشش کریں۔ بیشک تعداد میں کم ہوں، مگر ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی میں اُس کے برابر تو ہوں۔
تحریر : واثق چیمہ