آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین عبد الرحیم کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی سے پاکستان میں ٹیکسٹائل کی 100 نئی صنعتیں قائم ہوں گی، نئی صنعتوں کے قیام سے اس شعبہ کی برآمدات میں 20 ارب ڈالر سالانہ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا اس سے برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے سیکڑوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
چیئرمین اپٹما نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم ساڑھے 12 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 15 ارب 40 کروڑ ڈالر...