معروف آسٹریلوی صحافی ومصنف پیٹر لالور اور بھارتی صحافی بھارت سندرسن نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کلچر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
پروگرام کی آسٹریلوی میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی صحافی پیٹر لالور کا کہنا تھا کہ اگر آپ ٹیسٹ میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو انگلینڈ جانا چاہیے لیکن اگر آپ ثقافت دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو پاکستان جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے جب 24 برس بعد...