اسد عمر نےیورپ اور امریکا میں جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کی خبریں ٹویٹ کردیں

images

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے برطانیہ کی جانب سے چینی ویکسین سے انکار پر امریکا اور یورپ میں جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کی خبریں شیئر کردی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے برطانیہ کی جانب سے چائنیز کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری نہ دینے کے فیصلے پر تنقید اور کہا کہ چینی ویکسین بھی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور شدہ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1445989213413969920
اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں امریکا اور یورپ میں جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کی خبروں کے تراشے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کا ماننا ہے کہ گورا سرٹیفکیٹ اور ویکسین ٹھیک ہے تاہم چائینز ویکسین ٹھیک نہیں ہے، امریکا اور یورپی ممالک میں جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کی بھرمار کے ہوتے ہوئے یہ فیصلہ سمجھ میں نہیں آتا۔

اسد عمر نے کہا کہ کیا حکومتوں کو فیصلے طبی ضروریات کے تحت کرنے ہیں یا نو آبادیاتی ذہنیت کے عکاس فیصلے ہوں گے؟

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کو انکار کرتے ہوئے اپنی کمپنیوں ایسٹرازینیکا، جونسز اینڈ جونسز سمیت امریکی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری دی ہے۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
اسد عمر کی بات درست ہے،،، گوروں کی ہر بات صحیفہ آسمانی لگتا ہے
اب وڈے دَلّے کی مثال ہی لے لیں،، ایک ادارے نے بند بینک اکاؤنٹ اپنی مقّررہ مدت پر کیا کھولے،،،، بولنے لگا ملکہ برطانیہ نے مجھے پاکستان کا چوتھی بار وجیرِ آجم بننے کا سرٹیفیکیٹ دے دیا
 

Masud Rajaa

Siasat member
اسد عمر کی بات درست ہے،،، گوروں کی ہر بات صحیفہ آسمانی لگتا ہے
اب وڈے دَلّے کی مثال ہی لے لیں،، ایک ادارے نے بند بینک اکاؤنٹ اپنی مقّررہ مدت پر کیا کھولے،،،، بولنے لگا ملکہ برطانیہ نے مجھے پاکستان کا چوتھی بار وجیرِ آجم بننے کا سرٹیفیکیٹ دے دیا
hilarious how you put it.