آئین وقانون کی بالادستی نہ ہو تو سرمایہ کاری نہیں جنگ ہوتی ہے: عمر ایوب

15omammrayauusnnnes.png

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا کہ جس ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہو وہاں پر سرمایہ کاری نہیں کی جا سکتی بلکہ وہاں پر جنگ کا راج ہوتا ہے۔

9 مئی کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ڈرایا دھمکیا گیا، ہم نے امریکی سفیر کو بھی ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان میں آئین وقانون کی بالادستی چاہتے ہیں، آئین کی بالادستی سے ہی کسی ملک میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خوف مسلم لیگ ن پر مسلط ہے اور موجود حکومت بہت زیادہ دیر تک چل نہیں سکے گی، گزشتہ روز ہر جگہ تحریک انصاف کی طرف سے نکالی گئیں، ہماری جماعت کے مینڈیٹ کو چوری کر لیا گیا۔ مرکز اور پنجاب میں قائم ہونے والی حکومت فارم 47 سے بنائی گئی، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہو۔

انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی لیکن ہمارے کارکنوں نے اسے ناکام بنا دیا، 9 مئی کو تحریک انصاف کے 15 لوگوں کو شہید کر دیا گیا، سکیورٹی فورسز نے ان پر گولیاں برسائیں، سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ پاکستان بھر میں بالخصوص اسلام آباد میں پولیس گردی عروج پر پہنچ چکی ہے، 4 بجے گجر خان کے علاقے میں پارٹی آفس کے افتتاح والے دن پولیس نے ہلہ بول دیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے آفس کھلنے سے پہلے ہی صبح صبح پولیس والے آئے اور کھانے سمیت کرسیاں بھی اٹھا کر لے گئے، آر پی او کا کہنا تھا کہ ایجنسیوں کی طرف سے ہدایت ہے کہ کسی صورت بھی یہ پروگرام نہیں ہونا چاہیے۔ شیرافضل مروت بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کو عمران خان کی ہدایت پر نکالا گیا، باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیں گے، پی ٹی آئی رہنما نے پولیس کے جماعت اسلامی کے مظاہرے پر لاٹھی چارج کے واقعے کی بھی مذمت کی۔

https://twitter.com/x/status/1789328804910952650
 
Last edited by a moderator: